2025-04-06@14:54:39 GMT
تلاش کی گنتی: 17490

«برطرف کردیا»:

    بشری بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات دھڑوں کی سرپرستی کررہی ہیں، سینئر قیادت کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کیلیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشری بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی جائے گی۔...
    تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے۔ عالیہ حمزہ نے اعلان کیا کہ اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی...
    ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کو ترجیح دیں گے۔ٹرمپ نے گزشتہ ماہ تہران سے واشنگٹن کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سفارت کاری کی ناکامی کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درج کی جانے والی درخواستوں کے مرکزی ڈیٹا بینک کے دفتر ''یورو اسٹیٹ‘‘ کے تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ 2024 ء میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں جمع کروائی گئی پناہ کی پہلی درخواستوں میں 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ سیاسی پناہ کی پہلی درخواستوں میں کمی کا یہ رجحان 2022 ء کے بعد دیکھنے میں آیا۔ جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں واضح کمی یورو اسٹیٹ کے اعداد وشمار کیا کہتے ہیں یورواسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق 27 رکنی یورپی بلاک کے رکن ممالک میں غیر یورپی یونین ممالک سے آکر...
    کراچی میں سورج کی تپش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کی رفتار 33 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 11 فیصد ہے. جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق سورج کی شعاعوں کا انڈیکس 9 تک پہنچ چکا ہے، جو شہریوں کے لیے خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین...
    قیام امن کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، جنرل سیکرٹری عبدالفتاح ڈومکی، ضلعی صدر منصب علی، رحمدل خان ٹالانی، ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر علی ٹالانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ  کے نائب صدر...
    سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔  اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔  یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔  وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات...
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نامور اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ حریم فاروق، ابھرتی ہوئی اداکارہ و سوشل میڈیا سینسیشن دنانیر مبین کی گلوکاری کی فین ہوگئیں۔ سال 2021 میں ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد رات و رات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنانیر کی شہرت پاکستان سے نکل کر بھارت تک جا پہنچی تھی۔ دنانیر کو ملنے والی یہ اچانک اور غیر متوقع شہرت ان کے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا بھی سبب بن گئی اور 2001 میں انہوں نے آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے صنف آہن سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ بعدازاں وہ 2003 میں خوشحال خان کے مدِ مقابل ‘محبت گمشدہ...
    سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن بارے بھی آگاہ کیا ۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا وزیر داخلہ نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی...
    امریکی کانگریس کا وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا اہم دورہ کرے گا جس کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے، کانگریس کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا، وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا، وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے جائے گی۔ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ کرے گا اور بابا گرو نانک کے...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  صدر مملکت نے بروقت کارروائی کے دوران 8  خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔   آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔  بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سکیورٹی فورسز نے افغانستان...
    وفاقی وزیر امیر مقام(فائل فوٹو)۔  وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لوگ تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، 12 سال سے نااہل لوگ خیبر پختونخوا پر مسلط ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ دفتر پشاور میں بھی کھول رہے ہیں، آپ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا موازنہ کریں، آرمی چیف نے بھی ملکی معیشت بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی بقا کےلیے متحد ہونا چاہیے۔
    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے، اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت...
    امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا، وفد آزاد جموں و کشمیر...
    لاہور: حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج سے پارٹی کی معمول کی تمام سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا جائےگا، جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر پاکستان سے پارلیمنٹیرینز کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، مصر سمیت تمام مسلم ممالک سے بات...
    امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا. کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں.کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا.وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے...
    پاکستان کی لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حریف جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف ڈبل گولڈ میڈل جیتا. بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔چیمپئن شپ سے قبل مارچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ اس کیمپ کی نگرانی جنوبی افریقی ماہر کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کی۔ کیمپ کا مقصد برطانیہ میں ہونے والی یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی...
    بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے  اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں...
    اسرائیل نے برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اراکین پارلیمنٹ، ابتسام محمد اور یوان یِنگ کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں اراکین مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی پٹی کا دورہ کرنے جا رہی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں اراکین کا کہنا ہے کہ یہ پارلیمنٹرینز کے لیے ضروری ہے کہ وہ براہ راست زمینی حقائق سے آگاہ ہوں اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ کر سکیں۔ اسرائیل کی امیگریشن اتھارٹی کے مطابق ان خواتین کو اس لیے روکا گیا کیونکہ ان پر اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کا الزام ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے اس فیصلے کو ناقابل قبول اور باعثِ تشویش قرار...
    حکومتِ پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے دوسری امدادی کھیپ میانمار میں حکام کے حوالے کردی گئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجی جانے والی دوسری امدادی کھیپ ینگون میں متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 70 ٹن امدادی اشیاء کی بروقت روانگی کو یقینی بنایا ہے۔ میانمار زلزلہ: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امداد کی پہلی کھیپ روانہوزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد سامان روانہ کر دیا گیا۔ میانمار میں پاکستانی سفیر نے ینگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی، ینگون...
    بیجنگ :چائنہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے بیان دیا کہ 5 سے 6 اپریل تک، جاپانی ماہی گیر کشتی “تسورو مارو” نے غیر قانونی طور پرچین کے ڈیاؤ یو ئی جزیزے کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئی۔ چائنہ کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے قانون کے مطابق ضروری کنٹرول اقدامات اپنائے اور انہیں انتباہ  کر کے نکال دیا۔جزیرہ  ڈیاؤ یوئی   اور اس کے متعلقہ جزائر چین کا حصہ ہیں۔ چین  جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس علاقے میں تمام غیر قانونی سرگرمیاں بند کرے۔ چائنہ کوسٹ گارڈ مسلسل دیاؤیوئی جزیرے کے  پانیوں میں اپنی حاکمیت اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ Post...
    بیجنگ :چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کے ذریعے ترجمہ کردہ کتاب “چینی  طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ  کے بیانات کے اقتباسات ” کا ہسپانوی ورژن حال ہی میں سنٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے، جو اندورن اور بیرون ملک دستیاب ہے۔ کتاب “چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” میں چینی صدر شی جن پھنگ کے چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر کیے گئے اہم بیانات شامل ہیں۔ اس کتاب کا ہسپانوی ورژن اور اس سے قبل شائع ہونے والے انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی اور جاپانی ورژنز بین الاقوامی قارئین کے لیے چینی خصوصیات کے حامل جدیدیت کے نظریاتی...
    اسپیس ایکس (SpaceX) کا فرام 2 مشن (Fram2) مشن، جو زمین کے شمالی اور جنوبی قطبوں کے گرد مدار میں سفر کرنے والا پہلا کراؤڈ مشن تھا، جمعہ کی صبح پیسیفک سمندر میں کامیابی کے ساتھ اسپلاش ڈاؤن کر گیا۔ کیپسول نے اوشن سائیڈ، کیلیفورنیا کے ساحل پر 9:19 صبح PDT پر لینڈ کیا۔ یہ پہلی بار تھا جب انسانوں نے خلا سے پیسیفک سمندر میں واپسی کی، جو 1975 کے Apollo-Soyuz مشن کے دوران ہوا تھا، جس میں 3 ناسا کے خلا بازوں نے اسپلاش ڈاؤن کیا تھا۔ اسپیس ایکس نے اپنی بازیابی کی کارروائیاں فلوریڈا سے منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی ٹکڑے کا سمندر میں گرنا محفوظ رہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی پارٹنر ممالک پر جوابی نوعیت کے بڑے محصولات کا اعلان کیا، جسے انہوں نے ایک نئے ''سنہری دور‘‘ کی شروعات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی بدولت صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ملازمتیں بڑی تعداد میں امریکہ واپس آئیں گی۔ یہ اقدام آزادتجارت اور عالمی تجارتی نظام سے ایک حیران کن انحراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عشروں پر محیط ان اصولوں سے رو گردانی دراصل دیگر ممالک کو بھی مجبور کر سکتی ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات کریں۔ یوں نہ صرف عالمی سطح پر تجارتی رکاوٹیں کھڑی ہو سکتی ہیں بلکہ ٹریڈ پروٹیکشن ازم...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں۔ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک وقت دیا تھا اور تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا...
    لکپاس میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ کارکن جہاں پھنس چکے ہیں وہیں دھرنا دیں۔ ایک بھی کارکن کو نقصان ہوا، تو اسکی ذمہ داری ریاستی ادارے اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ کے داخلی راستوں پر کنٹیرز کے ذریعے بندش کے باعث لکپاس میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں رکاؤٹوں کی وجہ سے لکپاس پر دھرنا جاری رہے گا۔ آج سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کارکنوں کا دھرنا شروع ہوگا۔ جب تک ہمیں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرنے نہیں دیں گے، لکپاس پر دھرنا بدستور جاری...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا۔اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنےدورہ سری لنکا کے دوران ملکی صدر انورا کمارا ڈیسن نائیکے سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں کو جزیرہ نما پڑوسی ملک میں نئی دہلی کے اثر و رسوخ کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو چین کا بہت زیادہ مقروض ہے۔ پانچ سالہ دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت بھارت میں سری لنکن فوجی اہلکاروں کی تربیت اور انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ بحر ہند میں سکیورٹی تعاون بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی تعاون کے معاہدوں کا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب ملک سنبھالا تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عوام کو ریلیف کے لئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔ این اے 127 لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں، عوام ہی ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی ہم...
    پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیاریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام نے بتایاکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
    صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف رواں ماہ 12 اپریل کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوں گے۔ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز میاں نواز شریف کا طبعی معائنہ کیا اور میاں نواز شریف کو لندن میں علاج کا مشورہ دیا تھا۔ مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف عید کے بعد کیا کرنے جارہے ہیں؟ پارٹی ذرائع کے مطابق طبیعت ناسازی پر ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ میاں نواز شریف کو بیرون ملک سفر سے روکا تھا۔ میاں نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے اس دوران لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے ان کا خطاب بھی متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گئیں۔...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے  کے لیے خطوط...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے مشکل اور درست فیصلے کئے، وزیر اعظم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا ہے۔ اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر آگے بڑھ کر کام کرتے...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔ A post common by Salman Khan (@beingsalmankhan) ان کی ورزش میں وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس، کارڈیو اور اینڈورنس ایکسرسائزز شامل ہیں۔ وہ بھاری وزن اٹھانے کے...
    لندن: برطانیہ کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو جنسی زیادتی اور کمسن بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔  برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور کچھ اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈین نوریس پر الزامات 2020 کی دہائی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق ہیں، جبکہ شکایت دسمبر 2024 میں سامنے آئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد لیبر پارٹی نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی...
    نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں کا انھوکہ اقدام،ماں نے بہن اور بہنوئی کےساتھ ملکر نومولود کو مردہ قرار دیکر بہن کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ساؤتھ اورآرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کی جانب سے نومولود کی دادی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دینے میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔ ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوکر وائٹ ہاؤس پہنچنے والے ریپبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد متنازعہ پالیسیوں کو تباہ کُن قرار دینے والے ہزاروں امریکی باشندوں نے ہفتے کو مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر اپنے احتجاج کا بھرپور اظہار کیا۔ واشنگٹن، نیو یارک، ہیوسٹن، فلوریڈا، لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں امریکہ میں رہنے والے باشندوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقسیم کا سبب بننے والی پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کرتے نظر آئے۔ کن پالیسیوں پر سب سے زیادہ تشویش پائی جاتی ہے؟ صدر ٹرمپ کے مخالفین سب سے زیادہ سرکاری عملے میں کٹوتیوں، تجارتی محصولات اور...
    پاکستان تحریک اںصاف خیبرپختونخوا میں پائی جانے والی بے چینی واضح اختلافات کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ایک طرف پارٹی کی سینیئر قیادت کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو اپنے لوگوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بعد اب ایک اور سینیئر رہنما عاطف خان بھی علی امین گنڈا پور کے متنازع انٹرویو کیخلاف بول پڑے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزیراعلیٰ کے پی، کے اس متنازع انٹرویو سے متعلق...
    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ رکھ کر درآمدی بل میں اضافہ روکنے کا منصوبہ بنالیا، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کی شرح بلند رکھ کر طلب بڑھنے کا راستہ روکا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرولیم لیوی کا فارمولا تیار کرنےکاپلان بنالیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں بڑھنے سے درآمدی بل میں اضافہ ہوتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی راشننگ کرکے درآمدی بل کوقابو میں رکھا جاسکتا ہے، زیادہ قیمتوں کےذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کوبڑھنےسے روکا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل کی زیادہ قیمتوں کے دوران پیٹرولیم لیوی کم کرنےسےکھپت میں اضافہ ہوگا، حکومت کا پلان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے مشکل اور درست فیصلے کئے، وزیر اعظم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے اپنے ترانے سے سنسنی پھیلانے والے معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہمیشہ ایسا ترانہ بنانا ہوتا ہے جو ہر پاکستانی گنگنا سکے۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ میرا جذباتی رشتہ ہے، آغاز سے ہی بھرپور حمایت کی اور اپنے گانے اور پرفارمنسز کے ذریعے رونق کو بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی چیز میں خود کو اتھارٹی نہیں سمجھتا بلکہ ایک عاجز فنکار کے طور پر صرف کوشش کرتا ہوں، نتیجہ عوام پر ہے، اس بار ترانے میں صرف میری ہی نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کی بھی آوازیں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ایل سلواڈور کی فوج کو دی جانے والی تربیت کے نتائج عیسائی پادریوں کے ایک جریدے ’’امریکہ‘‘ میں ڈینپل سینتیاگو نے وضاحت سے بیان کیے ہیں۔انہوں نے کیتھولک پادری کی حیثیت سے ایل سلواڈور میں کام کیا تھا۔ وہ ایک کسان عورت کا ذکر کرتے ہیں جو ایک دن گھر واپس آئی تو دیکھا کہ اس کے تین بچے، اس کی ماں اور بہن میز کے اردگرد بیٹھے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کی گردن میز پر احتیاط سے رکھی تھی اور ہاتھ سر پر اس طرح دھرے ہوئے تھے گویا یہ لاشیں سر سہلا رہی ہیں۔ سلواڈور نیشنل گارڈ کے قاتل اٹھارہ ماہ کے ایک بچے کا سر مناسب جگہ پر نہیں رکھ سکے...
    ہیجانی سیاست کی ماہر تحریک انصاف آج کل پریشان پریشان سی ہے۔ جماعت کے سیاسی قلعے خیبر پختونخواسے آنے والی خبریں کچھ اچھی نہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جماعت میں تقسیم در تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا کی دو دھاری تلوار نت نئے زخم لگا رہی ہے ۔یہ وہی شمشیر بے نیام ہے جس کے ذریعے انصافی ہرکاروں نے سیاسی مخالفین کو بھی لہو لہان کیا اور ریاستی اداروں کو بھی گہرے زخم لگائے۔ بیرون ملک مقیم سوشل میڈیائی ہرکارے اپنا کام دکھا رہے ہیں ۔یہ بچھو جیسی فطرت رکھتے ہیں۔ یہ صرف ڈسنا جانتے ہیں۔ کل تک یہ انصافی گروہ کے اشارہ ا برو پر مخالف سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو ڈسا کرتے تھے۔ آج...
    ریاست کی پہچان اس کی رٹ سے ہوتی ہے، اور اگر رٹ کا تصور مصلحت، سیاسی منافقت، یا بزدلی سے بدل دیا جائے، تو وہ ریاست نہیں رہتی، سرکس بن جاتی ہے،جہاں تماشائی ہر روز خون کا تماشا دیکھتے ہیں۔ پاکستان کو بھی بعض سیاسی گدھ اسی انجام سے دو چار کرنے کی کوشش میں ہیں۔ان کے نزدیک قاتل عزت دار اور وفادار مجرم قرار پا رہے ہیں، ملک دشمنی فن اور ریاستی وفاداری جرم بنادی گئی ہے۔ جس ملک کی بنیاد کلمۂ حق پر رکھی گئی، وہاں دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور قاتلوں کے لیے نرم گوشے پیدا کیے جا رہےہیں ۔ اختر مینگل اور اس کا لانگ مارچ کیا حیثیت رکھتا ہے؟ کون نہیں جانتا، سگا بھائی جاوید...
    سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے آئے سیاح  اور  ننھے پھول بندروں کی اٹھکیلیوں سے لے کر شیروں کی دلکش حرکات تک، چڑیا گھر کے جانور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شیروں کے شوقین سیاح شیر کے وجود اور ان کی حرکات سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ریچھ بھی کسی سے کم نظر نہیں آتے اور عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ فش ایکویریم میں موجود میرین مچھلیاں بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا چڑیا گھر کے ہولو ورس میں سیاح جانوروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر رہے ہیں...
    2025 ء میں دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے گزشتہ تمام امرا سے زیادہ شہرت حاصل کی ہے۔ شائد اس کی بنیادی وجہ ایلون مسک کے جدید نظریات، مصنوعی ذہانت پر یقین اور سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبے ہیں۔ دوسرا وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی کافی قریب ہیں۔ ٹیسلا کا سٹاک اپنے عروج سے 50 فیصد تک گرا اور 2024 ء کے انتخابات کے بعد 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچا، اور بعد میں 700 بلین ڈالر تک گر گیا۔ اس کے باوجود مسک کو ابھی تک دنیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ ان کی دولت میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنیوں کے شیئرز کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔ میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔+ یو اے ای میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، پاکستان میں کب ہوگی؟
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور میں این اے 127 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی ہماری طاقت ہیں اور عوامی حمایت کی بدولت ہی حکومت مشکل فیصلے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ارادے مضبوط اور نیت صاف ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے اس موقع پر بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، اور کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو خطرے میں ڈالا۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے “سیاست نہیں ریاست” کا نعرہ لگا کر ریاستی مفادات کو ترجیح دی اور سیاسی نقصان کو پس پشت ڈالا۔ انہوں نے عوام کو...
    بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ شاہد رند کے مطابق...
    پاکستان میں موجود معدنیات کے حوالے سے امریکی مفادات پر بات چیت کے لیے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے 8 سے 10 اپریل تک امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میڈیا نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد امریکی کاروباروں کی ترقی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو توسیع دینے کے لیے پاکستان میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک مائر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت بھی کریں گے۔ مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا واضح رہے...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارتی معاملات مذاکرت کے ذریعے حل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟ پاکستانی سفیر نے امریکا میں پاکستانی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ امریکا میں زیادہ سے زیادہ نوکریاں پیدا کی جائیں۔ امریکا میں پیداواری صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، لہٰذا اس سلسلے میں ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سمیت سب ممالک امید رکھتے ہیں کہ امریکا سے گفت و شنید کے ساتھ...
    سیول: نیٹ فلکس کا تازہ ترین کورین تھرلر ’کرما‘ ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صرف چھ اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ اپنی گہری کہانی، غیر متوقع موڑ اور جذباتی شدت کی وجہ سے ہر طرف چھایا ہوا ہے۔ ’کرما‘ کی ہدایتکاری لی اِل ہیونگ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی چوئی ہی سون کے ناول Ill-fated Relationship سے ماخوذ ہے۔ یہ کہانی ایک خیالی شہر Guhoe میں بسنے والے چھ کرداروں کی ہے جن کی زندگیوں کو ایک پُراسرار ماضی آپس میں جوڑتا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں پارک ہی سو، شِن مِن آ، لی جون، کم سونگ ہیون، لی کوانگ سو اور گونگ سونگ یون شامل ہیں – وہی...
    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کو گزشتہ ایک سال کے دوران پے در پے طیارہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں جدید لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے، اور کئی پائلٹ زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔  ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت، غیر پیشہ ورانہ رویوں اور تکنیکی خرابیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2024 سے اپریل 2025 تک بھارتی فضائیہ کے درجن سے زائد طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے جن میں ہاک ایم کے-132، لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ، اپاچی ہیلی کاپٹر، سخوئی، مگ 21، مگ 29، اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر، میراج 2000، جگوار اور اے این 32 شامل ہیں۔ ہر حادثے کے بعد تکنیکی خرابی کو ذمہ دار قرار...
    کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت کی جانب سے وفد سردار اختر مینگل سے تین مرتبہ مذاکرات کے لیے لکپاس گیا تھا جس میں بی این پی کی جانب سے گرفتار شدگان خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا گیا۔ بی این پی کا دھرنا گزشتہ دس روز سے کوئٹہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر لکپاس میں جاری تھا تاہم بی این پی کی جانب سے آج صبح 9 بجے لکپاس سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر رات گئے سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری...
     میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی دوسری امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر 70 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی بروقت روانگی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا۔پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے 35 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ یانگون ایئرپورٹ پر میانمار حکام کے حوالے کی گئی، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد حوالے کی۔یانگون کے وزیر اعلیٰ نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا، امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادویات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔
    کلیم اختر:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا ای زی فائل پورٹل میں "کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے" کانیا سیکشن متعارف کروانیکافیصلہ۔کارپوریٹس کیلئےایک ہی دن میں اکاؤنٹ کھولنےبارےاقدامات اٹھانےکاعمل شروع کر دیا گیا، ایس ای سی پی نےسنٹرل ڈپازٹری کمپنی کیساتھ مشاورت سےایک کانسپٹ پیپرتیارکرلیا۔اس عمل سے ای زی فائل پورٹل کو اسی دن کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مزیدبہتربنایاجاسکےگا، کانسپٹ پیپر تیار کا مقصد ضوابطی، تکنیکی و ڈیجیٹل طریقہ کار کو بینکنگ نظام کیساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کے ساتھ کارکردگی کو بھی مزید بہتر کیا جا سکے گا، کاروبار میں آسانی کو فروغ، مالی شمولیت کو بڑھانا و معاشی ترقی کی حمایت کرنا خصوصیات میں شامل ہے۔تصدیق شدہ ڈیٹا بغیر کسی رکاوٹ...
    سپریم کورٹ— فائل فوٹو سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی۔ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبی بنیادوں پر ریٹائر سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے...
    نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں بابر اعظم بطور بیٹر کامیاب رہے البتہ ٹیم مین کی حیثیت سے ناکام رہے۔ بابر اعظم نے 3 میچز میں 43 کی اوسط سے سب سے زیادہ 129 رنز بنائے، اس میں 2 نصف سنچریاں شامل رہیں، ان کی بہترین انفرادی کاوش 78 رنز رہی، البتہ وہ کوئی میچ فنش نہ کر پائے اور پاکستان کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔ فہیم اشرف نے 2 میچز کھیل کر 38 کی اوسط سے 76 رنز نام بنائے، سلمان علی آغا نے 3 مواقع ملنے پر 26 کی اوسط سے 78 رنز بنائے، ان کی بہترین کاوش 58 رنز رہی۔عثمان خان نے 2 میچز میں 25.50 کی اوسط سے 51 رنز بنائے، ان...
    ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
    پوری وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار لوگوں کی شناخت کرتے اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں سڑکوں پر متعدد ناکے قائم کیے گئے ہیں اور چابک تلاشی کی مہم جاری ہے۔ اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس، فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت بھارتی فورسز کے اعلیٰ حکام نے...
    پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں افغان فینز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نامناسب الفاظ کے چناؤ نے جینٹل مین گیم کو میدان جنگ بنادیا۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی، تاہم میچ کے دوران افغان فینز نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے انہیں منع کیا۔ پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو روکا تو انہوں نے آل راؤنڈر کو نامناسب جملے ادا کیے اور یوں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے...
    لاہور: مشہور پاپ سنگر اور گیت نگار ماریا انیرا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوبصورت خبر مداحوں سے شیئر کر دی۔  گلوکارہ نے سعد بشیر سے سادہ مگر خوبصورت انداز میں نکاح کیا۔ تقریب ایک قدرتی، سرسبز مقام پر منعقد ہوئی، جہاں بہار کی دھیمی دھوپ، پہاڑوں اور جھیل کے دل موہ لینے والے مناظر نے ماحول کو خوابناک بنا دیا۔ ماریا نے پیسٹل پنک رنگ کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا جس پر نفیس چاندی کا کام اور ہلکے زیورات ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے۔ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر سعد کے کندھے سے لگی مسکرا رہی ہیں جبکہ سعد ان کے ماتھے پر محبت سے بوسہ دے رہے ہیں۔ ماریا کے...
    کراچی: زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی دوسری کھیپ میانمار کے شہر ینگون میں باضابطہ طور پر مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 35 ٹن ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل یہ دوسری کھیپ ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میانمار کے حکام کے سپرد کی گئی جس کے بعد حالیہ زلزلے کے بعد بھیجی گئی مجموعی امداد 70 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ یہ امداد وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر روانہ کی گئی، جس کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موثر رابطہ کاری اور تیز تر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ تقریب میں میانمار میں پاکستان کے سفیر عمران...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی
    وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن جائیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
    سمندری(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ موٹر وے ایم تھری سمندری پر پیش آیا جہاں موٹر وے پیدل کراس کرتے میاں بیوی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوید موقعہ پر اور بشریٰ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، میاں بیوی چک نمبر440گ ب کے رہائشی تھے دونوں موٹر وے کراس کر کے ڈیرہ پر جا رہے تھے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیروز والا میں فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق...
    ویب ڈیسک:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔ سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائےگی، پی ٹی...
    پاکستان کا بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار امریکی ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے ،دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت حاصل ہے،پاکستانی قونصلر پاکستان نے عالمی برادری سے دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار کیا۔پاکستانی مشن کے...
    سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سائبر ونگ کو ختم کرنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ کا تمام اسٹاف این سی سی آئی اے کے ماتحت کام کرے گا۔ سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے ، سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے ۔
    میڈیا سیل کے علاوہ تمام ٹھیکوں کا اعلان کردیا گیا، ایڈمنسٹریٹرشہاب علی خان مقرر عید الاضحی سے 2 ماہ قبل تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے سنگم پر عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی 2025کے قیام کے لیے میڈیا کے علاوہ 18کیٹیگریز پر مشتمل تمام ٹھیکوں کے ٹینڈر جاری کردیے ، مویشی منڈی 2025میں جاری کیے جانے والے ٹینڈرز میں ایڈ منسٹریٹر، بجلی سپلائی،کار پارکنگ، پانی سپلائی، سافٹ ڈرنک،منرل واٹر سپلائی، چارہ سپلائی، برف سپلائی،ٹینٹ سپلائی،آٹومیشن سروس، کیبن ہوٹل سروس، واٹرڈرم،بھل سپلائی،برانڈنگ اینڈایڈورٹائیزمنٹ،ویٹرنری سروس،فیول سپلائی، رینٹ اے کار سروس،پری فیبریکٹرز کنٹینرز اور بیت الخلاء سمیت دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکے جاری کیے گئے ہیں۔ موشی منڈی انتظامیہ نے 2کنٹینرز پر مشتمل...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیرقانونی اور امتیازی قرار دیتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن آفیسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتیں، شادی کی بنیاد پر بیٹیوں کو مرحوم ملازم کے کوٹے سے خارج کرنا امتیازی سلوک ہے، ایسا عمل آئین...
    دل کے مریضوں کے لیے سائنس میں انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کرلیا گیا ہے، جس سے سرجری کے بغیر دل کی دھڑکن بحال ہوسکے گی۔ اب پیس میکر لگوانے کے لیے طویل اور تکلیف دہ سرجری کی ضرورت نہیں، امریکی سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کیا ہے، جو سرنج کی نوک میں فٹ ہو سکتا ہے اور انجیکشن کے ذریعے جسم میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ حیرت انگیز پیس میکر نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے، جو خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جنہیں عارضی طور پر دل کی دھڑکن میں مدد کی ضرورت ہوتی...
    پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دے دیا۔ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے وقت بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، میں نے کہا کہ اب مانسہرہ میں میرے ایک لاکھ ووٹ نہیں، سو ووٹ بھی نہیں، دسمبر 2022 میں بانی نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے آپ پر اعتماد ہے،...
    نئی دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اس بل کو اقلیتوں کے خلاف سازش اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ صرف چند گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’وقف بل واپس لو‘ کے نعرے لگائے۔ احمد آباد میں پولیس نے احتجاج پر تشدد کیا اور 50 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کولکتہ، رانچی اور جمئی میں...
    نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو  بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی...
    سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، پاک چین اشتراک سے کپاس کی پیداوار میں انقلاب متوقع ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت کپاس کی جینیاتی اصلاح، جدید تحقیق اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین نے مشترکہ "کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی"...
    رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔ ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔ ...
    اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نیا ’’سیکیورٹی کوریڈور‘‘ قائم کر لیا ہے، جو رفح شہر کو باقی علاقے سے کاٹ دیتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نئے قائم کردہ ’’سیکیورٹی کوریڈور‘‘ پر تعیناتی کر دی ہے۔ نیتن یاہو نے اس نئے ’’مورَگ کوریڈور‘‘ کا اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ یہ جنوبی شہر رفح کو جسے اسرائیل نے خالی کرنے کا حکم دیا ہے، باقی غزہ سے کاٹ دے گا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ 36ویں ڈویژن کے فوجی اس کوریڈور میں تعینات ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شائع کردہ نقشوں کے...
    کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔ پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔ پی پی ایل ذرائع کا بتانا ہے کہ پانی سیمپل سے ہائیڈروکاربن کی مقدار طے...