افغان فینز کی پاکستانی کھلاڑیوں و شائقین پر حملے کی کہانیاں
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں افغان فینز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نامناسب الفاظ کے چناؤ نے جینٹل مین گیم کو میدان جنگ بنادیا۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی، تاہم میچ کے دوران افغان فینز نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے انہیں منع کیا۔
پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو روکا تو انہوں نے آل راؤنڈر کو نامناسب جملے ادا کیے اور یوں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تاہم اسوقت تک سیکیورٹی اہلکار اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشدل کو لڑنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن معاملہ ہاتھ سے نکل گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ افغان فینز نے ایسی حرکت کی ہو، اس سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دوران نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کی کرسیاں توڑ دی تھیں، شارجہ میں 2022 ایشیاکپ کے دوران پاکستانی فینز پر حملہ کیا تھا اور نازیبا جملے کسے تھے جس کے بعد افغان فینز پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
اسی طرح میدان میں 2022 ایشیاکپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑائی بھی ہوئی اور پھر نسیم شاہ کے آخری اوور میں میچ جتوانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
2019 ورلڈکپ کے دوران پاکستان سے شکست کے بعد افغان شائقین کرکٹ نے پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان فینز
پڑھیں:
پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہوگا، نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے اسکولوں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے اسکولوں پر ہو گا، ان مخصوص علاقوں میں اسکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے، لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں شیڈولڈ ہیں۔
لاہور میں ہونے والے تمام پی ایس ایل میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ لاہور میں آج سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے پریکٹس میچز کا آغاز ہو رہا ہے، لاہور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر راؤنڈ کا آخری میچ 19 اپریل کو ہوگا۔
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر