پاکستان میں موجود معدنیات کے حوالے سے امریکی مفادات پر بات چیت کے لیے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے 8 سے 10 اپریل تک امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میڈیا نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد امریکی کاروباروں کی ترقی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو توسیع دینے کے لیے پاکستان میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک مائر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: رواں ماہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وزرا اور شخصیات خطاب کریں گی۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ریکو ڈک اور معدنی ترقی کا نیا باب

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز ہے۔ بلوچستان سے خیبر پختونخوا تک پھیلا ہوا تیتهیان میٹالوجینک بیلٹ سونا، تانبہ، لوہا، قیمتی پتھر اور دیگر نایاب معدنیات سے مالا مال ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی سربراہی میں پاکستان منرلز سمٹ آج ہوگی

ریکوڈک میں دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر میں شامل ہے۔ ریکو ڈک صرف ایک کان نہیں، پاکستان کے معدنی خواب کی تعبیر ہے۔ نیوٹیک، نیوٹک، سیج اور ہنر فاؤنڈیشن مائننگ ماہرین تیار کر رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوان ارجنٹینا اور زیمبیا میں مائننگ کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

نیشنل منرل ہارمُونائزیشن فریم ورک 2025 کے ذریعے سرمایہ کاری دوست ماحول کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ مائننگ سیکٹر میں مقامی افراد کو تربیت اور روزگار کے سنہری مواقع فراہم ہوں گے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے وسائل سے مالا مال علاقوں میں ترقی اور روزگار کی نئی راہیں کھل گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایرک مائر بلوچستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم تابنا چاندی سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایرک مائر بلوچستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم تابنا چاندی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 ایرک مائر کے لیے

پڑھیں:

ملک میں دہشت گردوں، سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں: آرمی چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء نے مادر وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج  پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ فورم نے ہر قیمت پر بلاتفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں خلل ڈالنے والے مذموم سیاسی مفادات اور سماجی عناصر کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے فیصلہ کن طور پر ناکام بنایا جائے گا۔ شرکاء کانفرنس کے مطابق بلوچستان میں تمام ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ، گٹھ جوڑ اور انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی ہیں، ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔ فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت ’’عزمِ استحکام‘‘ کی حکمت عملی کے تیز اور موثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ فورم نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ شرکاء کانفرنس نے اعادہ کیا کہ "ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے"۔ قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے بغیر کسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے پائیدار ہم آہنگی، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ "پاک فوج حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی مالی اعانت کیخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ غیر قانونی سر گرمیاں دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ فورم نے بھارت کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کئے۔ کورکمانڈرز کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ حقوق کے لیے پاکستان کی پرزور اور غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔ فورم نے عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مستقل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ شرکاء کانفرنس نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔ فورم نے فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان سٹوریز مارچ 2025
  • امریکا کے 2 اعلیٰ سطح کے وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • امریکی کانگریس کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول
  • امریکی کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • شعبہ معدنیات میں تعاون کا فروغ، سینئر امریکی عہدیدار آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے
  • امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار پاکستان کا دورہ کریں گے
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز
  • ملک میں دہشت گردوں، سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں: آرمی چیف