Nawaiwaqt:
2025-04-07@16:39:37 GMT

کراچی : موسم گرما کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

کراچی : موسم گرما کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا

کراچی میں سورج کی تپش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کی رفتار 33 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 11 فیصد ہے.

جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق سورج کی شعاعوں کا انڈیکس 9 تک پہنچ چکا ہے، جو شہریوں کے لیے خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوپ میں بلا ضرورت نکلنے سے گریز کریں.سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز میں موسم میں بہتری کے امکانات ظاہر نہیں کیے.جس کے باعث کراچی والوں کو گرمی کے اس سخت مرحلے کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننےاور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ چھتری یا ٹوپی کا استعمال بھی گرمی سے بچاؤ کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جب کہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات نے کاشت کاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور بارشوں کی پیشگوئی
  • پختونخوا میں موسم خشک، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • پختونخوا میں موسم خشک؛ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر ہیٹ ویو ڈیکلیئر
  • پنجاب میں شدید گرمی؛ کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی
  • کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں سورج قہر برسانے کو تیار
  • پنجاب کے نجی ا سکولوں کے لیے موسم گرما کی نئی ہدایات جاری
  • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
  • بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دن میں موسم گرم رہے گا