اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔
سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان سے رابطہ کرکے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے، مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو آج کوئٹہ کی جانب پرامن مارچ کریں گے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اختر مینگل کو کوئٹہ کی
پڑھیں:
اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں: ترجمان حکومت بلوچستان
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند— فائل فوٹوترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے دو نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی ہے۔
ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے بتایا ہے کہ بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بی این پی کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر چکی ہے، وہاں دفعہ 144نافذ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ اختر مینگل بضد ہیں کہ ان کا احتجاج ریڈ زون پر ہو گا، افغان مہاجرین سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے پر من و عن عمل ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش یہی تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے معاملے کو حل کیا جائے، جس کے لیے دونوں اطراف کو لچک دکھانا ہو گی۔