ویب ڈیسک:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔

سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائےگی، پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے، ان کا لیڈر بھی سند یافتہ چور ہے، بیرون ملک پی ٹی آئی کےکچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرا دے رہے تھے۔

عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی

خواجہ آصف نے خطاب میں کہا کہ چھ ماہ قید میں رہا ملاقات بھی بند تھی، یہاں تو ملاقاتیں عام ہو رہی ہیں، اربوں روپے کہاں سے آئے،جو وکلا کو دیے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ہیں، یہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں، ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں، انہیں  دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں لیکن پاکستانیوں نے زیادہ رقوم بھیجیں، بجٹ میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف تھا کہ

پڑھیں:

طورخم بارڈر سے مزید 1 ہزار سے زائد غیر ملکی پاکستان بدر

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے 1 ہزار سے زائد مزید غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم  1002 غیر ملکیوں کو اتوار کے روز لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد سے انہیں ملک بدر کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ملک بدر ہونے والے غیرملکیوں میں 580 غیرقانونی رہائشی، 422 اے سی سی کارڈ ہولڈر تھے، جنہیں ملک کے مختلف شہروں سے لایا گیا تھا۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے اب تک 7702 افراد پر مشتمل 1151 غیرملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا، ان خاندانوں میں 3081 مرد، 1981 خواتین، 2640 بچے اور بچیاں شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک 70494 افغانی خاندان افغانستان لوٹ گئے، اپنے ملک جانے والے افغانی خاندان 469159 افراد پر مشتمل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کو چور کہہ رہے، پہلے امریکی غلامی نامنظور، اب منتیں ہو رہیں: خواجہ آصف
  • طورخم بارڈر سے مزید 1 ہزار سے زائد غیر ملکی پاکستان بدر
  • پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے، خواجہ آصف
  • معیشت کی بہتری میں آرمی چیف کا بھرپور کردار ہے، مزید خوشخبریاں آئیں گی، وزیراطلاعات
  • خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی
  • خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی
  • تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف
  • 48 قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے روسی قاتل کا مزید 11 قتل کا اعتراف
  • وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، فاروق ستار