دنانیر کی صلاحیت نے حریم فاروق کو دیوانہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نامور اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ حریم فاروق، ابھرتی ہوئی اداکارہ و سوشل میڈیا سینسیشن دنانیر مبین کی گلوکاری کی فین ہوگئیں۔
سال 2021 میں ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد رات و رات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنانیر کی شہرت پاکستان سے نکل کر بھارت تک جا پہنچی تھی۔
دنانیر کو ملنے والی یہ اچانک اور غیر متوقع شہرت ان کے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا بھی سبب بن گئی اور 2001 میں انہوں نے آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے صنف آہن سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔
بعدازاں وہ 2003 میں خوشحال خان کے مدِ مقابل ‘محبت گمشدہ میری’ میں آن اسکرین نظر آئیں جبکہ حال ہی میں وہ ‘میم سے محبت’ میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب ستائش ملی۔
دنانیر کی نجی زندگی کی بات کریں تو وہ ایک بہترین اداکارہ اور سوشل میڈیا سیلیبرٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذہین طالبہ بھی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔
علاوہ ازیں وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کے خاص لمحات کو فینز کیساتھ شیئر کرتی ہیں۔
اس نو آموز اداکارہ نے ہر چند ابھی تک گنتی کے چند ہی ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا اور فیصل قریشی جیسے اداکار بھی ان کی محنت اور لگن کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔
تاہم صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنانیر گلوکاری کے لیے اچھی آواز بھی رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے چند ہفتے قبل یوٹیوب چینل فوشیا میگزین کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کریئر اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے اختتامی مرحلے میں میزبان نے دنانیر سے گانا سنانے کی فرمائش کی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان کے ہر انٹرویو میں کچھ گا کر سناتی ہیں اور اب یہ ایک روایت بن چکی ہے۔
اس فرمائش پر دنانیر نے پاکستانی بینڈ ‘بیان’ کے ایک گانے ‘ماند’کے چند اشعار گا کر سنائے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ڈرامے کے او ایس ٹی کی بھی چند سطریں گنگنا کر سنائیں۔س
دنانیر کی جانب سے ‘ماند’ کو گنگنانے کی یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ اداکارہ حریم فاروق بھی حیران رہ گئیں۔
حریم فاروق نے مذکورہ کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کر کے ان کی تعریف کی۔
اداکارہ نے دنانیر کی انتہائی سریلی گلوکاری پر اپنی حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا۔
حریم نے اسٹوری میں لکھا کہ ‘میرے خدا!۔۔۔ دنانیر۔۔۔ کیا روح میں اتر جانے والا تحفہ آپ کے پاس ہے، مجھے محبت ہوگئی ہے’۔
ویڈیو کے تبصروں میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دنانیر کی گلوکاری اور صلاحتیوں کی تعریف پر مبنی کمنٹس کی بھرمار ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:اس سال حج کتنے کا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا حریم فاروق اداکارہ نے دنانیر کی انہوں نے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) صدرمملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر حسین عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،صدر آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر صدرآصف زرداری کی صحت کے بارے میں غلط خبریں چلا ئی جا رہی ہیں۔صدر مملکت کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں لیکن افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں۔ بھارتی میڈیا ہمارے سوشل میڈیا سے باتیں اٹھا کر مین سٹریم میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتا ہے اس لئے ہمیں احتیاط کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
صدر مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر مملکت ہفتے کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے تھے اور عید کے دن ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود مجھے کال کی میں نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ انہیں کراچی لے جانا زیادہ بہتر ہوگا۔ صدر کو فوری طور پر طبی نگہداشت فراہم کی گئی۔نوابشاہ میں صحت کی سہولیات محدود تھیں اس لئے صدر آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے۔کورونا ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے۔ اینٹی وائرس دوائیاں اب آگئی ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سینئر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم صدر مملکت کا علاج کر رہی ہے۔آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔ آصف زرداری کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ صرف ڈاکٹرز کو ہی ان تک رسائی حاصل ہے۔ ماہر ڈاکٹرز کا پینل آصف زرداری کی صحت کو مانیٹر کررہا ہے۔ آصف علی زرداری کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر صحت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں۔ سوشل میڈیا پرآصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صدر مملکت کی صحت کے حوالے سے صرف مصدقہ اطلاعات پر انحصار کریں۔عوام مستند ذرائع سے حاصل شدہ اطلاعات پر یقین کریں۔ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ وہاں سے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے صدرمملکت کی فوٹیج جاری کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے جس پر حکومت یا ایوان صدر کو غور کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے اوران کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے ذاتی ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی کہا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی تھی جبکہ ان کے مزید ٹیسٹ بھی کئے جا رہے تھے۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا تھے۔آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔