گلوکارہ ماریا انیرا سعد بشیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور: مشہور پاپ سنگر اور گیت نگار ماریا انیرا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوبصورت خبر مداحوں سے شیئر کر دی۔
گلوکارہ نے سعد بشیر سے سادہ مگر خوبصورت انداز میں نکاح کیا۔ تقریب ایک قدرتی، سرسبز مقام پر منعقد ہوئی، جہاں بہار کی دھیمی دھوپ، پہاڑوں اور جھیل کے دل موہ لینے والے مناظر نے ماحول کو خوابناک بنا دیا۔
ماریا نے پیسٹل پنک رنگ کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا جس پر نفیس چاندی کا کام اور ہلکے زیورات ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے۔ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر سعد کے کندھے سے لگی مسکرا رہی ہیں جبکہ سعد ان کے ماتھے پر محبت سے بوسہ دے رہے ہیں۔
ماریا کے فینز اور شوبز ستاروں نے کمنٹس میں جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کسی نے لکھا: "یہ تو کسی فلم کا سین لگ رہا ہے!" اور کسی نے کہا: "زندگی بھر کی خوشیاں مبارک ہوں!"
مداح اب ماریا کے اس نئے سفر سے متاثر ہو کر ان کے اگلے میوزیکل پروجیکٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اس سال حج کتنے کا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 29 اپریل سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حج تیاری 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بزرگ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج پروازوں کا 29 اپریل سے آغاز ہوگا، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے جبکہ شاٹ ٹرم 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہوگا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کر دیئے جاتے ہیں جو کہ حاجیوں کا حق ہے، 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کیلئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بھی بہتر سے بہتر انتظامات کرتی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیر حج نے بتایا کہ حجاج کی سہولت کیلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کئے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بھیک مانگی ہو، بھکاریوں کو لے جانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، خواجہ آصف