محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے، اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔ اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے، اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ چھتری یا ٹوپی کا استعمال بھی گرمی سے بچاؤ کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو اوقات میں ہدایت کی

پڑھیں:

کراچی میں پانی کا مسئلہ حل، ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے، آفاق احمد

کراچی:

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے طلبا سے کی جانے والی زیادتیوں کو ختم کیا جائے، شہر کا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے۔

قادری ہاؤس میں کراچی کے حالات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانی عروج پر ہے، ہمارا پانی چوری کرکے صنعتوں کو بیچا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر اپنا مطالبہ پیش کردیا ہے، رزلٹ کی کاپی طلبا کو دی جائے جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ کوتاہی کس کی ہے، طلبا کے رزلٹ میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ان نمبروں کے بعد بھی انہیں کالجز میں داخلہ نہیں مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری ظلم برداشت کر رہے ہیں، ڈمپر مافیا دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں،  شہر میں چلنے والے ڈمپر کا آرمی ٹینکر سے زیادہ وزن ہے، ان تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے والی سندھ گورنمنٹ ہے، ہم مافیا کو قبول نہیں کریں گے، یہ ہمارے بزرگوں کا بنایا ہوا وطن ہے۔ 

آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے جس سے ادارے پریشان ہوں، عوام بارہ تاریخ کو پُرامن طریقے سے سفید پرچم لے کر نکلیں اور پیغام دیں کہ  یہ زندہ لوگوں کا شہر ہے، ہم پُرامن پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس شہر کے لوگوں کو انسان سمجھا جائے، تعلیم میں ہونے والی زیادتیوں کو بند کیا جائے، 12 اپریل کو کوئی سیاسی جھنڈا نہیں ہوگا بس سفید جھنڈا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور بارشوں کی پیشگوئی
  • امتحانات!!! واٹس ایپ استعمال کرنے والے طلبا ہوشیار ہوجائیں! بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • کراچی میں پانی کا مسئلہ حل، ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے، آفاق احمد
  • پختونخوا میں موسم خشک، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • پختونخوا میں موسم خشک؛ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے،کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
  • کراچی : موسم گرما کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا
  • حکومت کا تھیٹرز میں ڈراموں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: کروڑوں کے فراڈ کا الزام، ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل منتقل