لندن: برطانیہ کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو جنسی زیادتی اور کمسن بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور کچھ اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈین نوریس پر الزامات 2020 کی دہائی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق ہیں، جبکہ شکایت دسمبر 2024 میں سامنے آئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد لیبر پارٹی نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا ہے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس وقت مزید تبصرہ ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ 65 سالہ ڈین نوریس 2024 کے عام انتخابات میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ سے منتخب ہوئے تھے، جہاں انہوں نے مشہور کنزرویٹو رہنما جیکب ریس موگ کو شکست دی تھی۔ وہ ماضی میں گورڈن براؤن کی کابینہ میں بھی بطور جونیئر وزیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ ٹیچر اور چائلڈ پروٹیکشن افسر بھی رہ چکے ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈین نوریس

پڑھیں:

مشہور ہالی ووڈ اسٹار پر ریپ کے الزامات عائد

برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ الزامات مختلف ادوار میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رسل برانڈ پر دو مرتبہ جنسی زیادتی، ایک بار زبردستی جنسی عمل اور ایک بار جنسی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات چار مختلف خواتین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرہ خواتین یا معلومات رکھنے والے افراد سے رابطے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ ستمبر 2023 میں منظر عام پر آیا، جب ’سنڈے ٹائمز*، ’دی ٹائمز‘ اور چینل 4 کی ’ڈسپیچز‘ نے الزامات پر مبنی رپورٹس شائع کیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 1999 سے 2005 کے درمیان لندن اور بورنماؤتھ کے مختلف علاقوں میں مبینہ واقعات پیش آئے تھے۔

واضح رہے کہ 49 سالہ رسل برانڈ 2 مئی کو لندن کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ رسل برانڈ، جو اسٹینڈ اپ کامیڈی سے شہرت پانے کے بعد ٹی وی، ریڈیو اور فلموں کا حصہ بنے، ماضی میں بھی اپنے متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • محمد علی درانی کا پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) پر نہروں کے منصوبے کو متنازعہ بنانے کا الزام
  • اختر مینگل کوئٹہ آئے تو گرفتار کرینگے، ترجمان شاہد رند
  • اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی
  • رکن پارلیمنٹ ڈین نورس عصمت دری اور بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
  • انگلینڈ کے رکن پارلیمنٹ عصمت دری اور بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
  • اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن کے لیے آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل
  • سرگودھا: محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
  • مشہور ہالی ووڈ اسٹار پر ریپ کے الزامات عائد
  • گہرام بگٹی کی گرفتاری قابل مذمت، انہیں رہا کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان