پاکستان کا افغانستان سے امریکی اسلحہ بازیاب کرانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان کا بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار
امریکی ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے ،دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت حاصل ہے،پاکستانی قونصلر
پاکستان نے عالمی برادری سے دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار کیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔پاکستانی قونصلر نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی شراکت دار افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بازیاب کروائیں اور دہشت گرد گروپوں کی ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے۔ غیرقانونی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ کو بند کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ہتھیاروں کے
پڑھیں:
بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، سریاب سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
سریاب (نیوز ڈیسک)سی ٹی ڈی بلوچستان نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، انٹیلی جنس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود سٹوریج کی طرف اشارہ دیا جس پر فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر طریقے سے روک دیا۔
علاوہ ازیں سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی