2025-04-18@04:31:11 GMT
تلاش کی گنتی: 6162

«کی منظوری بھی دے دی»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں ٹاور گرنے سے نویں روز بھی ضلع بھر اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ٹاور گرنے سے جنوبی وزیرستان اپر کے بالائی علاقوں کانی گرم آرمی بریگیڈ، سام، لدھا اور مکین کی بجلی بھی منقطع ہے۔ بالائی علاقوں کو رزمک گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی گئی۔ شمالی وزیرستان: 3 ٹاورز ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی 6 روز سے معطلخیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بجلی سپلائی گزشتہ چھ روز سے معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔  ٹیسکو حکام کے مطابق 9 روز قبل بکا خیل کے پہاڑی علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث 3 ٹاورز ٹوٹ گئے تھے۔ دشوار علاقے میں واقع ہونے کے باعث بجلی...
    فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے، ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہو کر 2 باتوں پر فوکس کیا۔ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
    ---فائل فوٹو کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہو سکی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی تاحال نہیں ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔ کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے ۔  کوئٹہ تا کراچی ٹرین سروس کی بحالی نہ ہونے سے بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام نے 31 مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر بولان میل چلائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے 29...
    نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر ہوگئے۔   نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چیپ مین کو ہمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز کے آخری میچ میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ چیپ مین کی انجری کا جائزہ ٹریننگ سیشن کے دوران لیا گیا لیکن وہ فٹ قرار نہیں دیے گئے، جس کے باعث ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔   واضح رہے کہ مارک چیپ مین کو پہلے ون ڈے کے دوران ہمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب وہ تیسرے ون ڈے میں بھی...
    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون ایک بار استخارہ ضرور کرلیں۔ اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ...
    پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں وہ انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم ’عبیر گل‘ میں نظر آئیں گے لیکن ٹیزر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یہ فلم تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی بھارت میں انتہا پسند تنظیموں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ملک میں فواد خان کی فلم کی ریلیز کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا موقف بہت واضح ہے۔ ہم ایسی کسی بھی فلم کو قبول نہیں کریں گے جس میں پاکستانی فنکار ہوں۔ اور اگر ایسی فلم ریلیز کی گئی تو ہم ایم این ایس کے...
    امریکا کی طرف سے نئی ٹیرف پالیسی سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد تک گر گئیں۔ اس قدر زیادہ گراوٹ نے گزشتہ کئی مہینوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف وار شروع کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگیا۔  بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد تک گر گئی ہیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے بعد معاشی نمو میں بھی کمی آئے گی۔ ایندھن کی طلب محدود اور صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد  خبر رساں...
    پاکستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے بعد اب حکومت نے افغان سیٹزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بھی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی کی ڈیڈلائن دی ہے۔ جس کے بعد کارروائی کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا امریکا منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا عندیہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے ایک آفیسر مطابق وفاق نے اس حوالے صوبے کو آگاہ کیا ہے۔ اور ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق سے ہدایت ملنے کے بعد متعلقہ حکام کی افغان باشندوں کی واپسی کے عمل بھی کڑی نظر ہے۔ رضاکارانہ واپسی پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان...
    آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل میں حیران کن بیان دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آر جے مہوش نے کہا کہ فی الحال مکمل طور پر سنگل ہوں اور اس پر بہت خوش بھی ہوں۔ مہوش نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے شادی کے موجودہ تصور کو سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے اور میں وہ ہوں جو صرف اس کے ساتھ ڈیٹ کروں گی جس کے ساتھ شادی ہونے کا یقین ہو۔ آر جے مہوش نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کے ساتھ ڈیٹ پر جاؤں گی جس سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں کبھی بھی کسی سے غیر ضروری ملاقات کی قائل نہیں ہوں۔ اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں...
    پاکستانی نوجوان کی چین کی شاندار علاقائی روایات اپناتے ہوئے گوانگ شی میں سان یوئے سان تہوار میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوب گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کی فضا روایتی چینی تہوار “سان یوئے سان “کے دوران سریلے گانوں اور بھرپور علاقائی روایات سے لبریز ہے۔ ظفروال کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ پاکستانی طالب علم محمد عمر رفیق کے لئے یہ ایک شاندار ثقافتی تجربہ تھا۔ ”سان یوئے سان”، جو چینی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے کا تیسرا دن کو منایا گیا ہے، رواں سال 31 مارچ کو آیا۔گوانگ شی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹری میں ایک سال تک تعلیم حاصل کرنے...
    اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے مصر کے صدر سے پہلی درخواست یہ کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے صحرائے سینا میں فوجی موجودگی اور تنصیبات ختم کر دینا کا مطالبہ مان لے اور وہاں سے مصر کی فوج باہر نکال لے۔ ٹرمپ کے بقول صحرائے سینا میں مصری فوج کی موجودگی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اسرائیلی فوجی سربراہان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں مصر کی جانب سے اپنی بندرگاہوں اور ایئرپورٹس میں توسیع کے بارے میں بہت زیادہ رپورٹس شائع ہو رہی ہیں۔ ایک اعلی سطحی اسرائیلی فوجی عہدیدار نے صیہونی چینل 14کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بیکار نہیں بیٹھے گا اور ان اقدامات کا...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے اور بات بننے کی صورت میں عوام کو ایک بار پھر ریلیف فراہم کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اور چائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیشہ ظالم کے...
    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرے گی، اگر کوئی ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی سندھ حکومت نے عید الفطر کے بعد اضافی کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد واپس آنے والے مسافروں کو غیر قانونی طور پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے سخت...
    فوٹو: فائل پاکستان میں متعدد لگژری منصوبے مکمل کرنے والے برطانوی تعمیراتی ادارے ون ہومز نے لاہور میں طالبات کی رہائش کےلیے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ لونا پروجیکٹ پیش کیا ہے۔اس حوالے سے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عاقب حسن کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے اور یہ منصوبہ خواتین کو محفوظ اور آرام دہ رہائش مہیا کرے گا اور یونیورسٹیز ڈسٹرکٹ پر رائے ونڈ روڈ پر جہاں لونا پروجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے وہاں اطراف میں 12 بڑی یونیورسٹیز ہیں جہاں ایک لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان میں نصف طالبات ہیں۔عاقب حسن نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن میں...
    لاہور: تاریخی شاہی قلعے میں ایک منفرد فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے، جو خود کو 'گولڈن کنگ آف لاہور' کے نام سے متعارف کرواتا ہے، یہ نوجوان ایک گریجویٹ ہے، جنہوں نے اپنے حالات سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے اپنے فن کو ذریعہ معاش بنایا۔ یہ کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو پہلے ایک سرکاری ملازم تھا مگر نوکری ختم ہونے کے بعد اسے زندگی کی نئی راہیں تلاش کرنا پڑیں، نوکری کے خاتمے کے بعد اس نے مختلف کام کرنے کی کوشش کی، مگر جب کامیابی نہیں ملی تو انہوں نے اس فن کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ شاہی قلعے میں اپنی جگہ بنانے کے بعد گریجویٹ نوجوان کو والڈ سٹی اتھارٹی کے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بجلی کا بل اوسط لاگت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز سےجاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے، مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت آئی...
    بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی محبت کی داستان ہمیشہ سے فلمی دنیا کی دلچسپ ترین کہانیوں میں سے ایک رہی ہے۔ جبکہ سب جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں جیا بچن اور ریکھا کا خاص مقام رہا، اب ایک نئے انکشاف نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سینئر صحافی حنیف زویری نے اپنے پوڈکاسٹ ’میری سہیلی‘ میں انکشاف کیا کہ جیا بچن سے شادی اور ریکھا سے تعلقات سے بہت پہلے، امیتابھ کولکتہ میں ایک عام نوکری کرتے وقت مایا نامی لڑکی سے پیار کر بیٹھے تھے۔ اس وقت بچن صرف 250-300 روپے ماہانہ کماتے تھے۔ مایا برٹش ایئرویز میں ملازم تھیں اور دونوں کا یہ رشتہ کافی عرصہ چلا۔ حنیف کے مطابق، ’’مایا...
    معروف کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ جیسے نائیکی کی قدر میں 11 فیصد، گیپ میں 18 فیصد اور ایمیزون میں سات فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ایپل، جس کی مصنوعات چین میں بنتی ہیں، کی قدر میں نو فیصد کمی آئی۔ امریکہ میں شمسی توانائی سے متعلق کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ملک کی اپنی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ابتدائی گھنٹوں کے دوران سٹاک مارکیٹ انڈیکس ڈو جونز میں 2.8 فیصد، ایس اینڈ پی میں 3.3 فیصد اور نیزڈیک (جہاں اکثر ٹیکنالوجی کمپنیاں لسٹڈ ہیں)...
    مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ بی جے پی مندروں اور مساجد کے نام پر اس ملک میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ تاریخ پڑھیں، تو آپ دیکھیں گے کہ مہاتما گاندھی نے سفید فام جنوبی افریقہ کے قوانین کے بارے میں کہا تھا کہ میرا ضمیر اسے قبول نہیں کرتا، انہوں نے اس قانون کو پھاڑ دیا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی نے کیا اسی طرح میں بھی...
    اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اورچائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ پلانٹس سے بھی گفتگو ہو رہی ہے اور جب ان کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی مکمل ہوجائے گی تو جو فائدہ ہوگا اسے عوام تک پہنچائیں گے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ذمہ داری سے آگے چلیں، ہمارا فرض ہے جو بوجھ اُٹھا سکتے ہیں اُٹھائیں ، اپنا گھر خود ٹھیک کریں، ریلیف...
    ویب ڈیسک : تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے۔تیمور جھگڑا نے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوالنامے پر تحریری ردعمل بھجوادیا ہے اور کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوالنامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھےکمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار تیمور جھگڑا نےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی...
    ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف  کی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور  بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور  وزیر خزانہ آپ کے دور  میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت  سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار احتساب کمیٹی نےکہا...
      پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ احتساب کمیٹی نےکہا ہےکہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ...
    شہر قائد ایک اور بچہ انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا، مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں تین سال کا عبدالرحمان کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے حب ریور روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث حب ریورروڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔مظاہرین نے کہا ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت بچے کو گٹرسے نکالا، رواں برس کے دوران ہمارے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلےبھی ایسےواقعے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) نیپال میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نوعمری میں بیاہی جاتی ہے جس سے ان کی زندگی، معاشرہ اور ملک بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس مسئلے پر قابو پانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کی بدولت ایسی شادیوں میں اب نمایاں کمی آنے لگی ہے۔ملک میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی نمائندہ ایلس اکونگا نے یو این نیوز کے ویبو مشرا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نیپال میں نوعمری کی شادی ایک ایسا سنگین مسئلہ ہے جو لڑکیوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ تقریباً 18 سال پہلے ملک میں ایسی شادیوں کی شرح...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ جماعت اسلامی  کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی...
    مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کے لیے اب رفتہ رفتہ آسانیاں پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حکومت کے اقدامات اور ابتدا میں کیے گئے سخت فیصلے اب اپنا ثمر دے رہے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوچکی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی، احسن اقبال پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 1.5 فیصد تھی۔ یہ شرح ایک سال پہلے یعنی مارچ 2024 میں 20.7 فیصد تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ میں سے اکثر کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہوگا کہ آپ کا شناختی کارڈ جیب سے گر گیا، گم ہو گیا یا آپ کسی جگہ بھول کر آ گئے۔ پرانے وقتوں میں لوگ شناختی کارڈ ملنے پر اسے لیٹر باکس میں ڈال دیا کرتے تھے اور وہ درج پتے پر پہنچ جایا کرتا تھا، لیکن اب یہ سلسلہ بھی معدوم ہو چکا ہے۔ جب بھی کوئی شناختی کارڈ گم ہو جاتا ہے تو اسے بنوانے کے لیے ایک شہری کو کئی طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ پہلے پہل تو گمشدہ شناختی کارڈ کی ایف ائی آر درج کروانا پڑتی تھی اور اس کی کاپی جمع کروانے پر ہی نیا شناختی کارڈ جاری ہوتا تھا۔ آج...
    اسلام آباد: تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف پیکیج گھریلو صارفین اور انڈسٹری کے لیے خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی، شرح سود میں کمی ہوئی ہے اور ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔ تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے پیکج پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس پر یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کو کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ایس ایم تنویر نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعت و کاروبار میں تیزی آئے گی۔ اسلام آباد میں صدرایف پی سی سی آئی نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا فرض ہے معاشی استحکام کیلئے کام کریں، وزیراعظم کے اعلان پر تاجروں کو آگے آنا چاہئے۔ عاطف اکرام...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)پیپلزپارٹی کا نہروں کی تعمیرکیخلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد کے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے،پیپلزپارٹی کانہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے،اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سندھ والوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے والے خوش فہمی کا شکار ہیں۔ پیپلزپارٹی کو کارنر کرنے والوں کے ساتھ بھی ایڈونچر ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈونچر کرنے والوں...
    پنجاب تھرمل امیجنگ کی ٹیکنالوجی اختیار کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا جس کے ذریعے جنگلات میں ماحول دشمن و غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کا تدارک کیا جاسکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی دیہاتی خواتین کے لیے آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام، اپلائی کیسے کریں؟ تھرمل امیجرز کے ذریعے صوبے کے جنگلات کی 24 گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس نگرانی کے نتیجے میں یہ ممکن ہوگیا ہے کہ جنگلات میں آگ لگانے والے، درخت کاٹ کر لے جانے والے، شکار و دیگر طریقوں سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے یا دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کا ارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ واضح رہے کہ تھرمل امیجنگ ایک...
    بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں شجرکاری کی ایک سرگر می میں شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سبز ترقی کے تصورات کو فعال طور پر اپنانا چاہیے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا چاہیے۔ لی چھیانگ ، چاؤ لہ جی، وانگ حو ننگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ سمیت دیگر پارٹی اور ریاست کے رہنماؤں نے شجرکاری میں حصہ لیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ فی الحال چین میں جنگلاتی رقبہ کا تناسب 25 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے، جو عالمی سطح پر نئے سبز رقبے کا تقریباً 25 فیصد...
    ڈرامہ سیریل ’تن من نیل و نیل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شجاع اسد (سونو) کا کہنا ہے کہ ان کو ڈرامے میں دیے جانے والے پیغام کا کوئی ڈر نہیں تھا۔ شجاع اسد کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ ڈرامے کا اختتام دیکھ کر سب کو بہت تکلیف ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے تینوں کرداروں سونو، رابی اور مون کے ذریعے یہی دکھانے کی کوشش کی گئی کہ لوگوں کو سمجھ آئے کہ اصل زندگی میں جن لوگوں کے ساتھ بھی اب تک ایسے واقعات پیش آئے ہیں وہ بھی ہماری طرح کے ہی لوگ تھے اور ان کے بھی پیار کرنے والے تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ...
    اسلام ٹائمز: یقینی طور پر یہ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کی بے بسی ہے کہ وہ میدان اور مذاکرات میں شکست کے بعد اب میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے فلسطین کاز کیخلاف منفی اور من گھڑت خبروں کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس سے زیادہ امریکی حکومت کی بے بسی اور کیا ہوسکتی ہے۔ یہی بات خود فلسطینی عوام، غزہ کے باسیوں اور فلسطینی مزاحمت کی تنظیموں کیلئے مضبوط دلیل ہے کہ وہ پہلے دن سے کامیاب ہیں اور آگے بھی کامیاب ہو رہے ہیں، یعنی فلسطینی کامیاب ہیں اور فلسطین کی مزاحمت کامیاب ہے، حماس زندہ ہے، جہاد اسلامی زندہ ہے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نابودی کی طرف گامزن ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوا، ٹکٹس 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ تاہم آن لائن بٹنگ کیلئے شائقین کرکٹ یہاں سے ٹکٹ بُک کرواسکتے ہیں۔ آن لائن بُک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جاسکیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ ریلیز؛ لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام واضح...
    معروف میزبان، مذہنی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں طوبیٰ عامر نے ندا یاسر کے پروگرام میں دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور اداکاری کی دنیا میں اتفاق سے آگئیں انہیں اداکاری کا شوق تھا نہ ہی کوئی ارادہ۔ طوبیٰ انور کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی اور انہیں جھوٹا قرار دیا جارہا تھا۔ ایسے میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ان پر طنز کے تیر چلا...
    بھارت کی نریندر مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں وقف املاک یعنی مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی اور خیراتی استعمال کے لیے مختص اراضی اور اثاثوں کے انتظام میں ردوبدل کی کوشش کی گئی ہے۔ مجوزہ تبدیلیوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں اور مسلم گروپوں میں تشویش کو جنم دیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ اس سے مسلمانوں کے املاک پر حقوق کمزور ہو سکتے ہیں۔ وقف (ترمیمی) بل، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پیش کیا ہے، مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلم نمائندوں کو شامل کرنے کی راہ کھولتا ہے۔ یہ حکومت کو متنازعہ وقف املاک کی ملکیت کا تعین کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔...
    پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 7روپے کمی کااعلان کر دیا،بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کیلئے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس لغاری،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر علی پرویز ملک ،وزیراطلاعات عطا تارڑ ،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال سمیت رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے ممبرا ن بھی تقریب میں شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا...
    قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ننھی مداح کیساتھ ہاتھ ملا کر اُسکی معصونہ خواہش کو پورا کردیا۔ گزشتہ روز ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو میدان میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم میدان کے باہر بابراعظم نے ننھی مداح کیساتھ باؤنڈری لائن پر ہاتھ ملا کر اسکی خواہش کو پورا کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  سابق کپتان بابراعظم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کیلئے آرہے تھے تو ننھی مداح تیزی سے بھاگتی ہوئی باؤنڈری لائن کے قریب پہنچی اور ہاتھ بڑھا دیا، جس پر بابر نے اسکی حوصلہ افزائی کی اور ہاتھ ملایا۔ مزید پڑھیں: حارث رؤف کی حالت اب کیسی...
    سندھ حکومت  نے عید الفطر کے بعد اضافی کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع  کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد واپس آنے والے مسافروں کو غیر قانونی طور پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی بس، کوچ یا ٹرانسپورٹ سروس کو ناجائز اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام...
    تیمور جھگڑا---فائل فوٹو  پی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمۂ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ میرے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: تیمور جھگڑا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں کھڑا ہوں، پی ٹی آئی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کے پی آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالے گئے۔سوالنامے کے مطابق محکمۂ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین...
     کورنگی کریک میں گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھائی جاسکی۔کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگنے والی آگ بدستور 6 روز بعد بھی لگی ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پلاٹ کو بند کردیا گیا ہے جب کہ کے ایم سی اورکنٹونمنٹ بورڈ کے فائرٹینڈرزموقع پرموجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق  آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامناتھا اس لیے تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آگ 1200 فٹ بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی، واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، کیمیائی تجزیے کے بعد...
    بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کرکٹر مہندر سنگھ دھونی سے متعلق یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انھوں نے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی جوائن کرلی ہے۔ دھونی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کنول کے نشان کے ساتھ زعفرانی اسکارف پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کرکٹر اور وزیراعظم کی اس وائرل تصویر کے ساتھ صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ کرکٹر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ مبینہ تصویر کے پس منظر میں بھگوا پارٹی کا بینر بھی نظر آرہا ہے۔   متعدد فیس بک صارفین نے بھی وزیراعظم مودی کے ساتھ کرکٹر کی مبینہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے گڑھے میں 6 روز بعد بھی آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں، تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔ کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر دوسرے بھی قابو نہیں پایا جاسکا کراچیکورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر...  آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔آگ 1200 فٹ بورنگ کے لیے کھدائی کے بعد لگی تھی۔ واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کو ابھی صرف دو ماہ ہی گزرے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ رائے عامہ کے معروف ادارے گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے کم ہو کر 43 فیصد تک آ گئی ہے۔  ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجوہات میں ان کی متنازع "پروجیکٹ 2025" پالیسی، تجارتی ٹیرف کی دھمکیاں اور عجیب و غریب خیالات شامل ہیں، جیسے کہ خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی خواہش ہے۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ صرف 38 فیصد امریکی ان کی تجارتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں، جبکہ معیشت اور...
    میڈیکل تحقیق کو انسانی جسموں اور اعضاء کی شدید قلت کا سامنا ہے، لیکن اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کا ایک متنازع لیکن ممکنہ حل تجویز کیا ہے۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق، یہ طریقہ تحقیق اور دوا سازی میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، جانوروں پر تجربات کی ضرورت کو کم کر سکتا ہے، اعضا کی پیوندکاری کے منتظر مریضوں کے لیے امید کی کرن بن سکتا ہے اور زیادہ مؤثر علاج اور ادویات کی تیاری میں مدد دے سکتا ہے—اور وہ بھی اخلاقی حدود کو پار کیے بغیر۔ یہ تصور سائنس فکشن لگ سکتا ہے، لیکن حالیہ تکنیکی ترقی نے اسے حقیقت کے قریب پہنچا دیا ہے۔ اسٹیم...
    سفیر عاصم افتخار احمد نے آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اپنی اسناد پیش کیں اور پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل گوتریس نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیاب سفارتی مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عاصم افتخار نے منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل ہونے پر پاکستان کے مستقل مندوب کے عہدے سے سبکدوشی اختیار کی۔ عاصم افتخار احمد نے 1993 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار...
    جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال  کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،  مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری  اطلاع ممکن ہوگئی۔  جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا...
    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات ختم ہو گئیں تاہم تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں جب کہ صوبے میں کل تعطیل ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں عید الفطر کی تعطیلات بدھ کے روز ختم ہو گئیں، جس کے بعد آج تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا تاہم تعلیمی ادارے آج بھی کھل نہ سکے۔ شہر قائد میں نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز آج بند ہیں اور کھلنے والے چند اسکولز و کالجز میں طلبہ غائب ہیں۔ اسی طرح چند اساتذہ اور عملے کے ارکان حاضر ہوئے، تاہم بیشتر  اساتذہ اور عملہ آج  بھی چھٹی پر ہے۔ دریں اثنا سندھ حکومت نے کل سابق وزیرعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں...
    اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے...
    سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ مینٹورز کے پاس 5 ڈومیسٹک ٹیمز ہیں، جو 4 ڈے، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھلیں گی۔ اس کے علاوہ ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھی مینٹور کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ہمارے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی ہیں، جہاں پلیئرز ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ لوگ 50 لاکھ پر رو رہے ہیں جو ٹیکس کاٹ کر 14 سے 15 ہزار ڈالرز (36 سے 38 لاکھ روپے) بنتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ثنا جاوید کو سالگرہ پر شعیب ملک نے کیا گفٹ دیا؟ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے 5 مینٹورز 3 ہزار سے زائد انٹرنیشنل میچز میں ملک کی...
    پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کے کونے میں رشید شاہ کی دکان پر مختلف اقسام کی ٹوپیاں دستیاب ہیں لیکن ان کا اصلی کام جناح کیپ یا قراقلی تیار کرنے کا ہے۔ ان کا خاندان یہ کام پشتوں سے کرتا چلا آ رہا ہے۔ رشیدہ شاہ کے مطابق قراقلی کی تیاری کا کام کی ان کے باپ دادا کا تھا جسے اب انہوں نے زندہ رکھا ہوا  ہے۔ اور کسی زمانے میں قائداعظم کے نام سے منسوب قراقلی کی مانگ زیادہ تھی تاہم اب اس میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں قراقلی یا جناح کیپ کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور اسے بڑے اور بزرگ استعمال کرتے تھے۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ...
    لاہور+شیخو پورہ (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز...
    جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر...
    عیدالفطر تو گزر گئی مگر ملک میں گرمی کا آغاز ہو گیا ہے اور اپوزیشن کی بڑی جماعت پی ٹی آئی نے اپریل سے ہی سیاسی ماحول گرم کرنا شروع کر دیا ہے جس کو وہ حکومت مخالف سیاسی اتحاد کے ذریعے مزید آگ بھڑکا کر انتہا پر پہنچانے کی بھرپور کوشش میں ہے۔ بلوچستان کے پشتون رہنما محمود خان اچکزئی اور چھوٹی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے علامہ ناصر عباس اور حامد رضا پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی کی سیاسی مجبوری کے بعد حامد رضا کی پارٹی پارلیمانی پارٹی بن گئی تھی اور پی ٹی آئی کی حمایت سے ہی وہ رکن قومی اسمبلی بن گئے تھے جب کہ محمود خان اور علامہ...
    اس بار اہل وطن نے عید الفطر کی خوشیاں پرامن ماحول میں منائیں، تینوں دن بخیریت و عافیت گزرے اور دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، جس کا کریڈٹ بلاشبہ سیکیورٹی فورسز اور حکومت کو جاتا ہے۔ دوسری جانب حکومت کے سامنے تاحال متعدد درپیش چیلنجز ہیں، جب کہ ملکی معیشت ٹیک آف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، بشرطیکہ معاشی استحکام کے لیے مربوط پالیسیاں بنائی جائیں۔ دوسری جانب سیاست میں ہمیں برداشت، رواداری اور مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، اسی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔ اس وقت دنیا میں جاری جغرافیائی سیاسی منظر نامہ بہت سے ممالک میں عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکا چین تعلقات، تائیوان پر ممکنہ...
    ڈی سی چمن کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے،...
    امریکا میں ایک اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر 30 سالہ کرسٹینا فارمیلا کو سنگین جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹینا فارمیلا نے 2017 میں ٹیچنگ لائسنس حاصل کیا تھا اور 2020 سے اسکول سے منسلک تھی۔ انھوں نے اسکول میں 2021 سے بطور فٹ بال کوچ طلبا کے لیے رضا کارانہ خدمات انجام دیں۔ ایک 15 سالہ طالب علم کی والدہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ انھوں نے بیٹے کے موبائل پر ٹیچر کے نازیبا پیغامات دیکھے ہیں۔ والدہ کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر نے متعدد بار بیٹے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیے ہیں۔ پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر اسکول ٹیچر کو اس وقت کار سے گرفتار...
    24 مارچ کو دنیا بھر میں ٹی بی کی آگاہی کا عالمی دن منایا گیا، رواں سال اس کا مرکزی خیال کچھ یوں تھا: ’’ہاں! ہم ٹی بی کا خاتمہ کر سکتے ہیں، پختہ ارادہ، سرمایہ کاری اور بہترین کارکردگی کے ذریعے۔‘‘ ٹی بی کی تشخیص یا مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں ٹی بی کی شرح خاصی بلند رہی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان کو 2001ء میں ٹی بی ایمرجنسی سٹیٹ ڈکلئیر کر دیا گیا اور حکومت کو ہدف دیا گیا کہ 2035ء تک یہ اپنے ملک کو ٹی بی فری بنائے۔ حکومت نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام (قومی پروگرام...
    اسلام ٹائمز: آپ ضرور عید منائیں، آپکو کسی نے منع نہیں کیا ہے۔ لیکن مظلوموں کے درد کو یاد رکھیئے، بائیکاٹ جاری رکھیں، فلسطینی عوام کیلئے جو ممکن ہو، انکی مدد کریں۔ ایسے حالات میں کہ جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے درد پر خاموش تماشائی بنا رہے، فلسطینیوں کے دکھ اور درد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ آئیں اس عید پر ہم اپنے غزہ، لبنان اور یمن کے مظلوم بھائیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں اور پھر انکے درد کا مداوا کرنے کیلئے عملی اقدامات انجام دیں۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان سب سے پہلے تو میں آپ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔ لیکن میں سوچ رہا ہوں کہ فلسطین و...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری...
    مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کہنا ہے کہ اس بل سے وقف املاک پر سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر غیرقانونی دعوؤں میں اضافہ ہوجائے گا، جس سے کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ کیلئے انہیں ضبط کرنا آسان ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلسل اس بل کی مخالفت کررہا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی مخالفت میں 5 کروڑ ای-میل حکومت کو موصول ہوئیں لیکن کسی...
    تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا اہتمام کیا۔اسی دن تائیوان جزیرے کے مشرقی پانیوں میں بحری اور فضائی یونٹس  کے تعاون سے  طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ  ٹاسک گروپ کو بھی فوجی مشقوں میں تعینات کیا گیا۔  پی ایل اے کے یہ اقدام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کے تواتر سے آنے والے شر پسند بیانات اور علیحدگی پسندی کے طرز عمل کا ایک اور طاقتور جواب ہے۔ چائنیز اکیڈمی...
    سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات  ہوئی   ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، گنڈاپور سے پہلے بیرسٹر سیف کی علیحدگی میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کا مطالبہ مانتے ہوئے کے پی حکومت اپنے طریقے سے چلانے کا سگنل دے دیا،گنڈا پور ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد جیتنے  میں  کامیاب ہوگئے ،بانی پی ٹی   نے کہا خیبرپختونخوا حکومت میرے سب سے بااعتماد کارکن کے پاس ہے، گنڈا پور نے بانی کو بتایا کہ کے پی حکومت ریاست مدینہ کے طرز...
    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کی مسجد اقصیٰ میں پولیس کے سائے تلے دراندازی اور نمازیوں کو وہاں سے نکالنے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور بیان میں مسجد اقصیٰ کی حرمت کی مسلسل پامالی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزارت نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں اقوام متحدہ کی ایجنسی (اونروا) کے کلینک پر اسرائیلی حملے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انسانی وامدادی اداروں اور ان کے کارکنان کو نشانہ بنانے کی روش پر شدید نکتہ چینی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی اور انسانی قوانین...
    وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران ان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس دعویٰ کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ یہ متوقع کمی آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا ثمر بتائی جا رہی ہے۔ بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا جبکہ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا فائدہ بھی صارفین کو دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے  بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے  دستیاب آپشنز پر غور کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ اگر ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت میانمار نہ بنے یا کشمیری پنڈتوں کیساتھ جو ہوا وہ کسی اور کیساتھ نہ ہو، تو انہیں آواز اٹھانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی تقریباً سبھی غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں نے اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کیا ہے۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) نے کہا ہے کہ اس کے ارکان پارلیمنٹ اس بل کی سختی سے مخالفت کریں گے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسے مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزاعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور  بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات یہ تھیں کہ خود عمران خان کچھ وجوہات کے سبب ان سے ملنا نہیں چاہ رہے تھے۔ مزید پڑھیے: شیر...
    بیجنگ :یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے، تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے...
    بیجنگ :امریکہ، یورپی یونین، جاپان اور چند اور ممالک نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد چائنا پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشقوں اور تربیت پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 2 اپریل کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ مذکورہ تنقید حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصانات علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں اور بیرونی قوتوں کی ملی بھگت...
    آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ عید شاپنگ کے حوالے سے مخصوص اور معروف تجارتی علاقوں کلفٹن، ڈیفنس، صدر، طارق روڈ، حیدری، گلشنِ اقبال، ناظم آباد، ملیر، لانڈھی، گلستانِ جوہر، لیاقت آباد، بہادر آباد، جوبلی، جامع کلاتھ، اولڈ سٹی اور دیگر علاقوں کی 200 سے زائد مارکیٹیں عید کی روایتی خریداری کی منتظر رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رواں برس عید الفطر کا سیزن تاجروں کے لیے مایوس کن رہا جب کہ خریداری کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ برسوں کی طرح تاجروں کا 2025ء  عید سیل سیزن بھی انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ہوشربا مہنگائی، کساد بازاری اور قوتِ خرید میں حوصلہ شکن کمی نے تاجروں کے کاروبار اور غریب و متوسط طبقے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) ایک حالیہ مطالعے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ جرمنی میں اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے بانیوں میں خواتین کی شرح پچھلے سال کچھ کم ہوئی اور اب صرف 19 فیصد ہے۔ یعنی ہر پانچ میں سے چار اسٹارٹ اپس کے قیام کے وقت ان کمپنیوں کے مالکان مرد ہوتے ہیں۔ یہ سروے اسٹارٹ اپ ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کے لیے کیا گیا، جس میں 1800 اسٹارٹ اپس کے مالکان اور 1000 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس جائزے میں اسٹارٹ اپس کے بانیوں میں خواتین کی کم شرح کی مختلف وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے، جیسے کہ رول ماڈلز کا نہ ہونا اور معاشرے میں ان...
    سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم سے صوبے کی اقتصادی، سماجی ترقی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ سرفراز بگٹی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے کی اقتصادی، سماجی ترقی پر بات ہوئی۔ امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبے بھی زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
    بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب 'گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ' کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔ ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ 'ریل کرکٹ' گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔ مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں" سارہ ٹنڈولکر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کل پاورسیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات پر تفصیلات بتائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس میں 6 سے 8 روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔ نئی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں بھی شامل نہیں وزیراعظم...
    لاہور میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز پاراچنار کے عوام کو ریلیف دلوانے میں ناکام رہیں، پاراچنار سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد طلبا و طالبات عید پر اپنے آبائی گھروں کو نہیں جا سکے، بیت المقدس کی آزادی، دہشتگردی کے خاتمے، فوج اور پولیس کے شہید جوانوں کیلئے دعائے بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں پہلی نماز عیدالفطر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پڑھائی۔ انہوں خطبہ عیدالفطر میں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے پر نمازیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ غریبوں اور...
    سٹی42: لاہور کے علاقے ہنجروال میں گزشتہ رات موٹروے پر گاڑی کی ٹکر سے دو جاں بحق لڑکیوں کی پولیس ابھی تک ان کی شناخت نہیں کر سکی۔ پولیس کے مطابق، دونوں لڑکیاں 18 سے 20 سال کی عمر کے قریب تھیں اور حادثہ موٹروے پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد دونوں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کی گئی تھیں تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔  پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گاڑی کی تلاش بھی جاری ہے جو ان لڑکیوں کو ٹکر مار کر فرار ہو گئی۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025ئ)بشریٰ بی بی نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مذاکرات سے انکار،پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی گزشتہ روز خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے اس دوران عمران خان نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری لیکن بشریٰ بی بی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی۔اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔کل اعظم سواتی کوجیل میں ملاقات کی خصوصی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی...
    میانمار میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 500 مسلمان بھی شامل ہیں جو اس وقت مساجد میں تھے۔ جمعے کے روز آنے والے 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2,719 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ فوجی سربراہ جنرل من آنگ لائنگ نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد 3000 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں ابھی مواصلات سے کٹے ہوئے قصبوں اور دیہاتوں تک پہنچ رہی ہیں۔ زلزلے سے 4,500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً 440 ابھی تک لاپتا...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ڈرون نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران، روس اور دہشت گرد گروپوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے 6 ایرانی اور غیر ملکی ادارے اور 2 ایرانی شہریوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم کر رہی تھیں۔ اس معاملے میں ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیئے گئے ہیں، آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔...