معروف کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ جیسے نائیکی کی قدر میں 11 فیصد، گیپ میں 18 فیصد اور ایمیزون میں سات فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ایپل، جس کی مصنوعات چین میں بنتی ہیں، کی قدر میں نو فیصد کمی آئی۔ امریکہ میں شمسی توانائی سے متعلق کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ملک کی اپنی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ابتدائی گھنٹوں کے دوران سٹاک مارکیٹ انڈیکس ڈو جونز میں 2.

8 فیصد، ایس اینڈ پی میں 3.3 فیصد اور نیزڈیک (جہاں اکثر ٹیکنالوجی کمپنیاں لسٹڈ ہیں) میں 4.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ معروف کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ جیسے نائیکی کی قدر میں 11 فیصد، گیپ میں 18 فیصد اور ایمیزون میں سات فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ایپل، جس کی مصنوعات چین میں بنتی ہیں، کی قدر میں نو فیصد کمی آئی۔ امریکہ میں شمسی توانائی سے متعلق کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے

پڑھیں:

امریکی ٹیرف سے بنگلہ دیشی گارمنٹس انڈسٹری کوبڑا دھچکا، کئی کمپنیوں نے نئے آرڈرروک دیے

لاہور:

چین کے بعد بنگلہ دیش گارمنٹس کا سب سے بڑا ایکسپورٹر مگر ملکی برآمدات پر لگا،حالیہ 37 فیصد امریکی ٹیرف یہ پوزیشن چھین سکتا ہے۔

50 ارب ڈالر کی قومی ایکسپورٹ کا 84 فیصد حصہ گارمنٹس پر مشتمل اور 20 فیصد امریکہ جاتی ہیں، پچھلے سال 7.3 ارب ڈالر کی امریکہ گئیں مگر ٹیرف لگنے کے بعد بیشتر امریکی کمپنیوں نے آرڈر روک لیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، بنگلا دیش کے نئے تجارتی دور کا آغاز، سرکاری طورپر پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی

بنگلہ دیشی کمپنیوں کو خوف کہ امریکی اب بھارت یا پاکستان سے مال منگوا سکتے کیونکہ ان پر ٹیرف کی شرح کم ہے۔

اس وقت 40 لاکھ بنگلہ دیشی گارمنٹس صنعت سے وابستہ جن میں 80 فیصد خواتین ہیں، وسیع امریکی منڈی چھن جانے سے ہزارہامردوزن بیروزگار ہو سکتے جس سے زرمبادلہ بھی گھٹے گا۔

امریکی ٹیرف سے بنگلہ دیشی معیشت خطرات کی زد میں آ چکی۔

متعلقہ مضامین

  • اضافی امریکی محصولات کا نفاز، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار
  • ٹرمپ ٹیرف کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی، صدر کے حامی بھی ناراض ہونے لگے
  • ’’آپ نے گھبرانا نہیں ہے! ٹرمپ کا بحران میں گھرے امریکیوں کو انوکھا مشورہ
  • امریکی ٹیرف : پاکستانی اور عالمی سٹاک مارکیٹیں پھر کریش: پیچھے ہٹوں گانہ امریکی گھبرائیں ٹرمپ
  • امریکی ٹیرف سے بنگلہ دیشی گارمنٹس انڈسٹری کوبڑا دھچکا، کئی کمپنیوں نے نئے آرڈرروک دیے
  • سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی 6 ہزار پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ‘ ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار روک دیا گیا
  • امریکی ٹیرف: سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں ریال ڈوب گئے
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی