WE News:
2025-04-04@06:34:22 GMT

’تن من نیل ونیل‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈر گیا تھا، شجاع اسد

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

’تن من نیل ونیل‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈر گیا تھا، شجاع اسد

ڈرامہ سیریل ’تن من نیل و نیل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شجاع اسد (سونو) کا کہنا ہے کہ ان کو ڈرامے میں دیے جانے والے پیغام کا کوئی ڈر نہیں تھا۔

شجاع اسد کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ ڈرامے کا اختتام دیکھ کر سب کو بہت تکلیف ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے تینوں کرداروں سونو، رابی اور مون کے ذریعے یہی دکھانے کی کوشش کی گئی کہ لوگوں کو سمجھ آئے کہ اصل زندگی میں جن لوگوں کے ساتھ بھی اب تک ایسے واقعات پیش آئے ہیں وہ بھی ہماری طرح کے ہی لوگ تھے اور ان کے بھی پیار کرنے والے تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ کیا پتہ وہ لوگ بھی معصوم تھے؟ کیا پتہ ان کے بھی خواب تھے؟

شجاع اسد نے بتایا کہ ہجوم کی جانب سے حملے کرنے والا سین شوٹ کراتے ہوئے سیٹ پر تناؤ والا ماحول تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے علی عمار (مون) اور سحر (رابی) کے شوٹس تھے۔ اور جب سحر 2 گھنٹے بعد اپنا شوٹ کروا کے واپس آئی تو وہ کانپ رہی تھی اور اسے شدید چوٹیں بھی لگی ہوئی تھیں اور خون نکل رہا تھا، اس کے بعد علی واپس آیا تو اسے بھی چوٹیں لگی تھیں جس کو دیکھ کر وہ ڈر گئے۔

شجاع نے بتایا کہ جہاں وہ شوٹ کر رہے تھے وہاں گلیوں میں پتنگ کی ڈوریں بھی لگی ہوئی تھیں۔ اور جب ان کی شوٹ کرانے کی باری آئی تو انہوں نے پہلے آرام سے واک کی تاکہ کوئی ڈور یا کچھ اور ان کو نہ لگ جائے اور اس طرح انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی۔

شجاع کا کہنا تھا کہ مردوں کا ریپ ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں ڈرامہ انڈسٹری میں کبھی بات نہیں ہوئی۔ یہ اتنا ٹیبو ٹاپک ہے کہ اس کے بارے میں بات کرنے سے لوگ ڈرتے ہیں۔ اور اداکار ایسے کردار نبھانے سے ڈرتے ہیں اور شرمندہ یہوتے ہیں کہ وہ یہ کیریکٹر کیوں کریں اس لیے علی عمار کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ایسا کردار بخوبی نبھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے تن من نیل و نیل شجاع اسد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے تن من نیل و نیل کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

تلاوت کے دوران بلی کے گود میں بیٹھنے پر قاری کا خوبصورت برتاؤ، ویڈیو دیکھیں

مقدونیہ کی ایک خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تلاوت قرآن مجید کے دوران بلی قاری کی گود میں آکر بیٹھ گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قاری قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف تھے تو اسی دوران ایک بلی اُن کے پاس آگئی۔

بلی کو دیکھ کر قاری نے اُسے بھگانے کے بجائے اپنی گود میں بٹھایا اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران بلی بھی پُرسکون رہی اور آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہی۔

ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے قاری کے رویے اور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم دل قرار دیا اور جانوروں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by Yeni Şafak English (@yenisafakenglish)

صارفین نے قاری کے جذبات اور جانوروں سے محبت کو مثالی بھی قرار دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • احدرضا میر سے شادی: دنانیرمبین نے خاموشی توڑ دی
  • زینت امان کا امیتابھ کیساتھ ’سمندر میں نہا کر‘ کی شوٹنگ سے متعلق حیران کن انکشاف
  • تلاوت کے دوران بلی کے گود میں بیٹھنے پر قاری کا خوبصورت برتاؤ، ویڈیو دیکھیں
  • شوٹنگ کے دوران لگنے والے تھپڑ نے پاکستانی اداکارہ کی سماعت متاثر کردی
  • شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگا جسکی وجہ سے اب ٹھیک سے نہیں سُن پاتی: مدیحہ امام کا انکشاف
  • اسمگلروں سے مبینہ گٹھ جوڑ، تین سال کے دوران ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ
  • aسمگلروں سے مبینہ گٹھ جوڑ، تین سال کے دوران ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ
  • کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق