اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔
اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کرکے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے، شامی صوبے دارا میں صیہونی حملوں سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ لبنان میں اسرائیلی حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ضاحیہ پر اسرائیلی حملے میں مزاحمتی کمانڈر حسن علی بدیر کی شہادت
لبنانی مزاحمتی تحریک نے بیروت کے نواحی علاقے پر ہونیوالے غاصب اسرائیلی رژیم کے ہوائی حملے میں اپنے اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی ہوائی حملے میں اپنے ایک اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اعلی کمانڈروں میں سے ایک حسن علی بدیر، بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کی ایک عمارت پر ہونے والے غاصب اسرائیلی رژیم کے آج کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے غاصب اسرائیلی رژیم نے نہ صرف لبنانی سرزمین سے عقب نشینی اختیار نہیں کی بلکہ کسی نہ کسی بہانے سے آئے روز لبنانی سرزمین پر حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی آج بھی دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر وحشیانہ بمباری کی جس کی لبنانی حکام کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ اس حملے میں کم از کم 3 شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ اس صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں میں اعلی مزاحمتی کمانڈر کا بیٹا علی حسن بدیر بھی شامل ہے۔