کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھ سکی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے گڑھے میں 6 روز بعد بھی آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں، تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔
کراچیکورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر.
آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔
آگ 1200 فٹ بورنگ کے لیے کھدائی کے بعد لگی تھی۔
واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، کیمیائی تجزیے کے بعد گیس کی نوعیت اور حجم کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔
گیس کا ذخیرہ چھوٹا ہوا تو آگ چند دن میں خود بخود بجھ جائے گی، اگر ذخیرہ بڑا ہوا تو اسے محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک
کراچی:شہر قائد میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 گلشن بنگلوز کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 22 سالہ نوجوان غلام بخش جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام نے ان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔
ایک اور واقعہ میں ملیر معین آباد ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان 19 سالہ ارقم حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔
ایدھی حکام نے ارقم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔