بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب 'گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ' کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔

ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ 'ریل کرکٹ' گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟

پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.

10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں"

سارہ ٹنڈولکر نے ای اسپورٹس میں کھلاڑیوں کی بڑھتی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹیم خریدنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ٹکٹوں کیلئے فرنچائز کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری فیملی کا حصہ رہی ہے، ای-اسپورٹس میں اس کا تجربہ کرنا بہت پرجوش ہے، ممبئی فرنچائز کی مالک بننا میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی مالک

پڑھیں:

بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کیخلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شرمناک شکستوں اور ٹیم کی کارکردگی پر کنٹرول نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کرکٹ بورڈ کی ساکھ مزید خراب نہ کریں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

سابق کرکٹر نے بالنگ لائن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے بالرز سوئنگ کنڈیشنز میں بھی وکٹ نہیں لے سکتے تو پھر کہاں بالنگ کروائیں گے، بابر کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن ایکسپوز ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف کی حالت اب کیسی ہے، کیا تیسرا میچ کھیلیں گے؟

انہوں نے کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نسیم شاہ سے رنز نہیں بلکہ وکٹیں چاہیے ہیں۔

مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جبکہ ٹی20 میں کیویز نے گرین شرٹس کو 1-4 سے ہرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بچی قتل
  • مانسہرہ: غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بچی قتل
  • پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو لیفٹ آرم بالر بناڈالا
  • پی ایس ایل10؛ میچ آفیشل ٹیکنالوجی کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟
  • مانسہرہ: پسند کی شادی کرنے پر خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا گیا
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،پہلے وارم اپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے دی
  • بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟
  • ’90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈنر، یہ کیسے ہوگیا‘، صارفین کا محمد حفیظ سے سوال
  • حارث رؤف کی حالت اب کیسی ہے، کیا تیسرا میچ کھیلیں گے؟
  • کوہلی کے مداحوں نے سرکٹ کو نشانے پر رکھ لیا، مگر کیوں؟