تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا اہتمام کیا۔اسی دن تائیوان جزیرے کے مشرقی پانیوں میں بحری اور فضائی یونٹس  کے تعاون سے  طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ  ٹاسک گروپ کو بھی فوجی مشقوں میں تعینات کیا گیا۔

 
پی ایل اے کے یہ اقدام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کے تواتر سے آنے والے شر پسند بیانات اور علیحدگی پسندی کے طرز عمل کا ایک اور طاقتور جواب ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف تائیوان اسٹڈیز کے محقق چھن گوئی چھنگ کا کہنا ہے کہ “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق مزید مضبوط جنگی صلاحیت اور عملی جنگی نوعیت کا حامل ایک طاقتور انتباہ ہے۔
قانونی نقطہ نظر سے قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلامیے جیسے بین الاقوامی قانونی دستاویزات نے تائیوان کے خطے پر چین کے اقتداراعلی کی واضح وضاحت کی ہے۔ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے۔ بیرونی قوتوں کی مداخلت اور تخریب کاری کی وجہ سے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف اس وقت مکمل طور پر ایک نہیں ہو سکے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ مین لینڈ اور تائیوان ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں، اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت نہ کبھی تقسیم ہوئی ہے اور نہ ہی تقسیم کی جا سکتی ہے –

یہ بھی حقیقت ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور جو کوئی بھی تائیوان کی علیحدگی کی حمایت کرتا ہے وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہےاور آبنائے تائیوان میں استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی،ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا ۔

وہ بیرونی قوتیں جو لائی چھنگ ڈہ سمیت علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتی ہیں اگر وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھیں گی تو لامحالہ ان کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تائیوان کی علیحدگی علیحدگی پسند

پڑھیں:

اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی

اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم ہیں، آئی نائن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی، فیض آباد میں موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا تو دوسری موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری ڈاکووں کے رحم کرم پر ہیں، عید کے روز بھی شہر اقتدار میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس عید کے روز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گن پوائنٹ پر شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے والا گینگ سرگرم ہے، واقعے میں ملزمان نے پہلے آئی نائن میں شہری سے موبائل چھینا، شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی ماری، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے انجیل نامی شہری کو پمز منتقل کر دیا گیا۔موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر ملزمان نے فیض آباد سے موٹر سائیکل چھوڑی جس کے بعد ملزمان بھاگ کر دوسری روڈ سے آنے والی موٹر سائیکل کو گن پوائنٹ پر چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی افواج کی تائیوان کے ارد گرد حالیہ مشق ایک ضروری اور  انصاف پر مبنی عمل ہے، تائیوان امور کے دفتر  کی ترجمان
  • تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ اشتعال انگیزی پھیلائیں گی ، اتنی ہی جلدی ان کا خاتمہ ہوگا، چینی میڈیا
  • 2025 کیلئے فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری، سب سے زیادہ دولتمند کون قرار پایا؟جانیں
  • چینی افواج کی جانب سے “تائیوان کی علیحدگی ” کے خواب کو کچلنے کے لئے سخت اقدامات
  • تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی اشتعال انگیزی کے رکنے تک ان کی سزا بھی نہیں رکے گی ،چینی وزارت خارجہ
  • ایسٹرن تھیٹر کا آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں”آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کااہتمام
  • اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی
  • چینی افواج کی مشترکہ مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندی کے خلاف سخت سزا ہے، چینی ریاستی کونسل
  • چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کی جزیرہ تائیوان کے ارد گرد علاقے میں مشترکہ مشق کا انعقاد