اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بھی ملاقات کی اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8  سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کے نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ کے دورہ ڈھاکہ کے حوالے سے پر امید ہے اور کہا کہ ایک تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔ انہوں نے تمام سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ادارہ جاتی نظام کو بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی جس میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ اداکارہ رونا لیلیٰ بھی شامل ہوں۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزیر اعظم  انور ابراہیم اور ملائیشیا کی برادر قوم کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کوالالمپور کے متوقع دورے کی پاکستان اور ملائیشیا کے دو طرفہ تعلقات کے ضمن میں اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال ملائیشیا کے دورے کے منتظر ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر مختصر گفتگو بھی کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر انہیں اور برادر ترکمان قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ترکمان قومی رہنما اور پیپلز کونسل (Halk Maslahaty)  کے چیئرمین  گربنگولی بردی محمدوف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم نے اعلی سطح کے تبادلے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔  وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان قومی رہنما کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔  وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم بڑے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ اہم خطاب میں قوم کو سرپرائز اور بڑی خوشخبری سنائی جائے گی۔  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعید اللہ نیازی کے انتقال پر ان کے بھائیوں حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی کو ٹیلیفون کر کے ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔  بجلی 6 روپے سستی ہونے کا امکان ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے سے گنجائش نکلی۔ ذرائع کے مطابق 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہو گئی۔ 3498 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ بجلی پر فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری  بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم نے  صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی،  ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام اور ان کی جلد  صحت یابی کے لئے دعا کی۔ زرداری ذوالفقار بھٹو کی برسی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں انشاء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں خواجہ آصف  نے کہا یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا۔ آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا بھی فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف بجلی کی قیمت میں دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمدللہ رب العالمین، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ان کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔ رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک ایسا انقلابی ریلیف پیکج جو پاکستان کے ہر گھر کی خوش حالی یقینی بنائے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ  ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے  پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں اور قازقستان کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ آئندہ مصروفیات  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو طرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں لیڈروں  نے زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے  پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں اشتراک کی مثبت پیشرفت کو بھی سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کو اس کی پوری استعداد تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ مئی میں قازقستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے پاکستان کا دورہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے بھی منتظر ہیں۔ انہوں امید ظاہر کی کہ اس طرح کے تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے  ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے پرمسرت موقع  پر انہیں، ایرانی  سپریم لیڈر اور ایران کے برادر عوام کو تہہ دل سے عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے وہ تجارت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں سرحدی سلامتی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید قریبی تعاون کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال نیویارک اور قاہرہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے  پیر کو ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر، اماراتی شاہی خاندان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات  کے برادر لوگوں کو عید کی مبارک باد  دی اور ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق  وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور موجودہ پاکستان اماراتی تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی اشتراک میں  تبدیل کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی گرمجوشی سے عید کی مبارکباد دی  اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کے لیے متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم منڈی سے بھی رابطہ کیا۔ دوران گفتگو فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبر پی کے کے عوام وفاق کے ساتھ ملکر ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن، چودھری شجاعت، چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چودھری سالک سمیت مختلف شخصیات کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود  حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اور سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے عیدالفطر کے موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ان رہنماؤں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور  عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  عیدالفطر کے موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے  رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے  بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میانمار میں تباہ کن زلز لہ  پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میانمار کی اعلیٰ قیادت سینئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین سٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلز لہ  کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر  پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پرائم منسٹر آفس  میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر پیر کو ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان زلزلہ  سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔  وزیراعظم نے میانمار کے عوام کی بہادری اور استقامت پر اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد اس قدرتی آفت پر قابو پالیں گے۔ میانمار کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے حسن سلوک کو سراہا اور مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان سے اظہار تشکر بھی ادا کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے عیدالفطر کی مبارکباد دی متحدہ عرب امارات کے صدر وزیراعظم شہباز شریف نے الفطر کی مبارکباد دی عید الفطر کے موقع پر عید کی مبارکباد دی اعظم شہباز شریف نے کہ وزیراعظم شہباز شہباز شریف نے کہا اعظم کو عید الفطر ٹیلی فون پر گفتگو وزیراعظم کو عید مبارکباد پیش کی تبادلہ خیال کیا فون پر گفتگو کی نے وزیراعظم کو دونوں ممالک کے کرتے ہوئے وزیر دوطرفہ تعلقات کے مطابق کے مطابق وزیر رابطہ کیا اور کا اعادہ کیا پاکستان اور ملائیشیا کے قازقستان کے سے ٹیلی فون کے حوالے سے میانمار کے پاکستان کے نے میانمار نے پاکستان وزیر داخلہ کی جانب سے کے درمیان تعلقات کی بنگلہ دیش نے کہا کہ کہا ہے کہ ایران کے انہوں نے اور عید جائے گا کرنے کے شریف سے کرنے کی زور دیا کے عوام کے ساتھ ہیں اور کی ترقی کے وزیر کے لیے عزم کا دی اور کی اور نے بھی قوم کو دعا کی اور ان پر بھی کو بھی کا ذکر کے لئے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، عید الفطر کی مبارکباد

وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہ ڈھاکہ سے متعلق پُرامید ہوں تجارتی وفد بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ جائے گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہار
  • وزیراعظم کا قوم سے خطاب آج، شہباز شریف بجلی کی قیمت کتنی کم کریں گے؟
  • شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے: خواجہ آصف
  • وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے: خواجہ آصف
  • وزیر اعظم سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع
  • وزیراعظم کل قوم کو خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
  • وزيراعظم کا کل قوم سے خطاب، عوام کو سرپرائز دیں گے، ذرائع
  • شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ