Daily Mumtaz:
2025-04-09@10:40:58 GMT

چینی صدر کی شجرکاری کی سرگرمی میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

چینی صدر کی شجرکاری کی سرگرمی میں شرکت

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں شجرکاری کی ایک سرگر می میں شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سبز ترقی کے تصورات کو فعال طور پر اپنانا چاہیے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا چاہیے۔ لی چھیانگ ، چاؤ لہ جی، وانگ حو ننگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ سمیت دیگر پارٹی اور ریاست کے رہنماؤں نے شجرکاری میں حصہ لیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ فی الحال چین میں جنگلاتی رقبہ کا تناسب 25 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے، جو عالمی سطح پر نئے سبز رقبے کا تقریباً 25 فیصد حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کوششوں کے بعد، صحرائے تکلمکان نے “سبز اسکارف” پہن لیا ہےا ور کورچن ریت کے میدان دوبارہ گھاس کے میدانوں کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ یہ وہ کامیابیاں ہیں جو آسانی سے حاصل نہیں ہوئیں۔صدر شی نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری مسلسل جاری ہے، اور عوام کو اس کا براہ راست اور گہرا احساس ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی، یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ملک میں جنگلات اور گھاس کے وسائل کی کل مقدار ابھی بھی ناکافی ہے، اور معیار ابھی بھی مطلوبہ سطح پر نہیں ہے لہذا نمایاں مسائل کا حل کیا جانا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لیے “معیار کو بہتر بنانے”، “صنعت کو فروغ دینے” اور “عوام کی فلاح” پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو آخر تک لڑیں گے، چین

ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ چینی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار  پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ چین کو بدنام کرنا بند کرے، چینی سفارت خانہ
  • سیلز ٹیکس وصولی کیلیے چینی کی کم از کم قیمت مقرر
  • چینی مصنوعات پر 104 فی صد امریکی ٹیکس نافذ
  • ایف بی آر کا چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ متعارف
  • چینی کی کم از کم قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
  • امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو آخر تک لڑیں گے، چین
  • انا کا مسئلہ نہ بنائیں
  • چین مارچ 2025
  • جیکولین فرنینڈس کی والدہ کی آخری رسومات میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت
  • چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ  کے بیانات کے اقتباسات” کا ہسپانوی ورژن شائع