جنگل میں آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہوگئی۔
جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں، آرٹی فیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کی ٹیم کے ذریعے منصوبے پر عمل ہوگا۔
جدید ٹیکنالوجی کا خودکار نظام فوری نشاندہی کرے گا، ڈیٹا پروسیسنگ، تجزیہ، اور اطلاعات پر مبنی رپورٹس بھی فراہم کرے گا، تھرمل امیجنگ جدید ترین الگوریتھم سے کام کرے گی، جدید ممالک کی طرح اس ٹیکنالوجی سے زراعت، حیوانات اور ماہی گیری کے منصوبوں کے فروغ میں بھی مدد لی جائے گی، شجرکاری کے علاوہ جنگلی حیات اور جنگلات کے وسائل کے تحفظ اور فروغ میں بڑی مدد ملے گی۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگل کاٹنے دیں گے نہ آگ لگانے دیں گے نہ غیرقانونی شکار ہوگا، یہ غیرقانونی کام کرنے والے مجرموں کا جدید ٹیکنالوجی سے اب شکار ہوگا، تھرمل ٹیکنالوجی سے امن وامان ک حوالے سے بھی مدد لی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہروں اور جنگلات دونوں میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کے تدارک میں تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی سے مدد لیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی سے
پڑھیں:
اسلام آباد اور پنجاب بھر کےتمام تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔
پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تمام اسکول کھل گئے۔ پنجاب بھر کے طلبہ کے لیے چھٹیوں کا اختتام ہو گیا، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے کھلنے کے ساتھ ہی اسکولوں میں بچوں کی چہل پہل لوٹ آئی ہے۔ صبح سویرے بچے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق اسکولوں کا رخ کرتے نظر آئے، جبکہ والدین نے بھی سکون کا سانس لیا۔ اساتذہ کی جانب سے کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے اور پہلے دن طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے حوالے سے ہدایات دی جا رہی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ تعطیلات کے دوران بچوں نے خوب موج مستی کی تاہم اب تعلیمی سفر کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا باضابطہ آغاز ہو گیا، نیا تعلیمی سال طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے نئی اُمیدوں اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ صبح سویرے بچے یونیفارم میں ملبوس خوشی خوشی اسکول پہنچے، جہاں اساتذہ نے ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ نئے تعلیمی سال کے پہلے دن اسکولوں میں خصوصی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں، جن میں طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیمی پیش رفت کے لیے پرامید ہیں جبکہ اساتذہ بھی عزم کے ساتھ نئے سال کے لیے تیار ہیں۔ نیا تعلیمی سال نہ صرف علم کی روشنی پھیلانے کا آغاز ہے بلکہ ہر بچے کے لیے ایک نیا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرے اور کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے۔