کراچی:

عید الفطر کی تعطیلات ختم ہو گئیں تاہم تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں جب کہ صوبے میں کل تعطیل ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں عید الفطر کی تعطیلات بدھ کے روز ختم ہو گئیں، جس کے بعد آج تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا تاہم تعلیمی ادارے آج بھی کھل نہ سکے۔

شہر قائد میں نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز آج بند ہیں اور کھلنے والے چند اسکولز و کالجز میں طلبہ غائب ہیں۔ اسی طرح چند اساتذہ اور عملے کے ارکان حاضر ہوئے، تاہم بیشتر  اساتذہ اور عملہ آج  بھی چھٹی پر ہے۔

دریں اثنا سندھ حکومت نے کل سابق وزیرعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔

اسی طرح کئی نجی اسکولوں میں تعلیمی سیشن کے اختتام کے باعث تدریسی عمل بند ہے جب کہ متعدد نجی اسکولز میں 28 مارچ تا 6 اپریل تک 10 روزہ تعطیلات ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات، کون ؟ جانیں

سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔مشرف علی راجپوت سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو چیئرمین حیدرآباد تعلیمی بورڈ ہوں گے۔

پروفیسر آصف علی نوابشاہ ، منصور راجپوت میرپور خاص اور زاہد حسین کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔لاڑکانہ بورڈ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کو مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے تمام چیئرمینز کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، صنم جاوید
  • برطانوی تعمیراتی ادارے کا لاہور میں طالبات کی رہائش کیلئے لونا پروجیکٹ پیش
  • کراچی میں ٹریلر کا خونی کھیل جاری، ایک اور نوجوان کی جان لے لی
  • ملک میں‌اس سال کتنی عام تعطیلات ہوں گی ،تفصیلات سامنے آگئیں
  • تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات، کون ؟ جانیں
  • صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری، چند روز میں اسپتال سے چھٹی ہوگی: ڈاکٹر عاصم
  • ایمیزون نے ٹک ٹاک خریدنے کیلئے بولی لگا دی
  • عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے
  • عید کی تعطیلات کے بعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ