
عید الفطر کی تعطیلات ختم ہو گئیں تاہم تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں جب کہ صوبے میں کل تعطیل ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں عید الفطر کی تعطیلات بدھ کے روز ختم ہو گئیں، جس کے بعد آج تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا تاہم تعلیمی ادارے آج بھی کھل نہ سکے۔
شہر قائد میں نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز آج بند ہیں اور کھلنے والے چند اسکولز و کالجز میں طلبہ غائب ہیں۔ اسی طرح چند اساتذہ اور عملے کے ارکان حاضر ہوئے، تاہم بیشتر اساتذہ اور عملہ آج بھی چھٹی پر ہے۔
دریں اثنا سندھ حکومت نے کل سابق وزیرعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔
اسی طرح کئی نجی اسکولوں میں تعلیمی سیشن کے اختتام کے باعث تدریسی عمل بند ہے جب کہ متعدد نجی اسکولز میں 28 مارچ تا 6 اپریل تک 10 روزہ تعطیلات ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔