وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کوتحفہ،بجلی کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 7روپے کمی کااعلان کر دیا،بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کیلئے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس لغاری،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر علی پرویز ملک ،وزیراطلاعات عطا تارڑ ،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال سمیت رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے ممبرا ن بھی تقریب میں شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہو جس کا ہم نے اپنے منشور میں کیا تھا ۔
(جاری ہے)
میں کھلے دل کے ساتھ اس حقیقت کا اعتراف کرتا ہوں کہ اس سارے عمل میں آرمی چیف جنرل سید محمد عاصم منیر اور ان کے رفقائے کار کا مجھے اور میری ٹیم کو بھرپور تعاون حاصل رہا اور کلیدی کردار رہا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آج عید کے موقع کی مناسبت سے پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام کیلئے ایک ادنیٰ سے خوش خبری سنانے کیلئے آیا ہوں۔ اللہ کے فضل سے وہ وعدہ پورا ہوا جس کا نواز شریف نے ن لیگ کے منشور میں اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر پر ڈیفالٹ یعنی دیوالیہ ہونے کی تلوار لٹک رہی تھی اور کاروباری حضرات بجا طور پر اور قوم عمومی طو پر خوفزدہ تھی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں۔ہم نے انتہائی دشوار گزار سفر طے کیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے باہر لے آئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ایک سال میں شبانہ روز کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں، تمام امور میں شفافیت اور میرٹ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں مکمل اختیارات دیکر کام کرنے کی آزادی دی۔ کسی بھی طرح کسی بھی شخص کی کسی بھی قسم کی کوئی سفارش نہیں کی گئی بلکہ اپنے رشتے داروں اور پارٹی لیڈرز کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ عوام اور انڈسٹری مشکلات کا شکار تھی۔وزیراعظم نے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی۔ہر ادارے سے اچھے افسران کو ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا۔وفاقی وزیر نے پاور ڈویژن، ایف بی آر، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز، افسران اور مختلف ٹیموں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی شریف کا
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
فوٹو: فائلوزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت میں ہونے کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی سے بتدریج ملکی معیشت پر مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت عوامی فلاح و بہبود کےلیے دن رات محنت کر رہی ہے۔