شہر قائد ایک اور بچہ انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا، مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کرجاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں تین سال کا عبدالرحمان کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے حب ریور روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث حب ریورروڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔مظاہرین نے کہا ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت بچے کو گٹرسے نکالا، رواں برس کے دوران ہمارے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلےبھی ایسےواقعے میں قیمتی جان جا چکی ہے، حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آذر بائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان، تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد:

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آذری صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں۔

معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی: گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی
  • رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال
  • آذر بائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان، تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • پی ایس ایل10؛ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا، کہاں سے ملیں گے؟
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی حب کے وڈیرہ عابد موٹک گوٹھ میں عوام سے ملاقاتیں
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا
  • کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق
  • کراچی: مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج