بجلی کی قیمت میں کمی میں ایم کیو ایم کا بھی کردار ہے: فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
فاروق ستار— فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے، ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہو کر 2 باتوں پر فوکس کیا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ہم نے فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کے لیے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔
فاروق ستار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا
پڑھیں:
مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر
کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو مرغی 880 روپےکی ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں ایک روز میں 54 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 746 سے بڑھ کر 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ کچھ مقامات کر مرغی 880 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کےگوشت کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو ہیں جبکہ رمضان اورعید پرمرغی کاگوشت 840 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب سیکرٹری زراعت پنجاب نے مرغی کی قیمتوں سے متعلق 2 الگ الگ فہرستیں جاری کرنے پر نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب نے مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کے خلاف کارروائی اور مرغی کی قیمت سے متعلق سرکاری لسٹ پرعمل کرنے کا حکم دیا ہے۔