قوم کو بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران ان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس دعویٰ کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
یہ متوقع کمی آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا ثمر بتائی جا رہی ہے۔ بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا جبکہ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا فائدہ بھی صارفین کو دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے دستیاب آپشنز پر غور کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے انکار کے باوجود وفاقی وزیر اویس لغاری بجلی میں کمی کے لیے پرامید
یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی کچھ عرصے سے کہہ رہے تھے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی اور حال ہی میں انہون نے یہاں تک کہا تھا کہ اگلے چند روز میں ان کی باتیں درست ثابت ہوجائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی کی قیمتوں میں کمی قوم کو خوشخبری وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کمی قوم کو خوشخبری وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کا
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی کو بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔
حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوش خبری سنائی جائے گی، اپنے خطاب میں شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔
حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزيراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے، شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے بلالیا، پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔