بشریٰ اقبال نے ایک بار پھر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
معروف میزبان، مذہنی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں طوبیٰ عامر نے ندا یاسر کے پروگرام میں دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور اداکاری کی دنیا میں اتفاق سے آگئیں انہیں اداکاری کا شوق تھا نہ ہی کوئی ارادہ۔
طوبیٰ انور کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی اور انہیں جھوٹا قرار دیا جارہا تھا۔ ایسے میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ان پر طنز کے تیر چلا دیئے۔
بشریٰ اقبال نے کمنٹ میں لکھا کہ ’ اگر جھوٹ اور احسان فراموشی کا کوئی چہرہ ہوتا، سچ بتا دوں؟‘
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بشریٰ اقبال کی حمایت کرتے ہوئے طوبیٰ انور کو بُرا بھلا کہا جارہا ہے۔
عامر لیاقت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ طوبیٰ انور نے مرحوم عامر لیاقت کو شوبز اور لائم لائٹ کا حصہ بننے کیلئے بطور سیڑھی استعمال کیا اور پھر علیحدگی اختیار کرلی۔
یاد رہے کہ عالم آن لائن میزبان عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے شادی کے بعد اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد طوبیٰ نے بھی ان سے علیحدگی اختیار کرلی جس کے بعد عامر لیاقت نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ سے شادی کی جو کچھ ہی وقت میں ختم ہوگئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ
پڑھیں:
کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار
کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔
ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا، 3 روز قبل بلدیہ میں مقابلے کے بعد قاسم اور شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔