شمالی وزیرستان: ٹاور گرنے سے بجلی کی سپلائی 9 ویں روز بھی منقطع
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
شمالی وزیرستان میں ٹاور گرنے سے نویں روز بھی ضلع بھر اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔
ٹاور گرنے سے جنوبی وزیرستان اپر کے بالائی علاقوں کانی گرم آرمی بریگیڈ، سام، لدھا اور مکین کی بجلی بھی منقطع ہے۔
بالائی علاقوں کو رزمک گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بجلی سپلائی گزشتہ چھ روز سے معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیسکو حکام کے مطابق 9 روز قبل بکا خیل کے پہاڑی علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث 3 ٹاورز ٹوٹ گئے تھے۔
دشوار علاقے میں واقع ہونے کے باعث بجلی ٹاور کی مرمت میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان
پڑھیں:
پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے ژوب اور دیگر پاک افغان سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ہندو کش علاقہ افغانستان تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Post Views: 1