افغان شہریوں کی باب دوستی سے واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، آج سے ملک بدری کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ڈی سی چمن کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے، باب دوستی کیمپ میں نادرا کی جانب سے افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا۔ حبیب احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے بارڈر کراس سے رہ جانے والی افغان فیملیز کو قیام و طعام کی سہولت مہیا کی جائے گی، عید تعطیلات کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی ہے، ملک بدری کا عمل کل سے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: باب دوستی
پڑھیں:
افغان مہاجرین کی بے دخلی کا عمل شروع نہ ہوسکا
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل ڈیڈ لائن ختم ہونے کے 3 روز بعد بھی شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ تیسرے روز بھی فعال نہیں ہوسکا۔ پالیسی کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کو پشاور میں عارضی کیمپ میں منتقل کیا جانا تھا۔ پشاور ٹرانزٹ کیمپ سے لنڈی کوتل عارضی کیمپ منتقل کیے جانے کا منصوبہ تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے غیرملکیوں کی بے دخلی کے لیے وفاق سے 10 اپریل تک مہلت مانگ لی ہے۔ غیرملکیوں کے انخلا کے لیے صوبائی حکومت کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ ملک میں 8 لاکھ افغان سیٹیزن شپ کارڈ ہولڈر رہائش پذیر ہیں۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم
پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں رجسٹررڈ افغان مہاجرین کی کل تعداد 7لاکھ 9 ہزار سے 278 ہے جبکہ کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 9 سوآٹھ افغان رہائش پذیر ہیں۔ سال 2013 سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مہلت آج ختم، افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار کرنے کی اپیل
بلوچستان میں 3 لاکھ 17 ہزار، پنجاب میں ایک لاکھ 96 ہزار اور سندھ میں 74 ہزار 117 افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام آباد میں 42 ہزار 718 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 448 افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں۔