2025-04-03@04:58:39 GMT
تلاش کی گنتی: 4593
«بی جے پی کی تخریبی سیاست»:
(نئی خبر)
کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق درخواست کے نتیجے میں کراچی کے صارفین کو 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ درخواست پر نیپرا میں 20 مارچ 2025 کو سماعت ہوگی اور پھر اس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔ ترجمان کے...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہو سکی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔عمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر ، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے روانگی سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ آپ سیاسی ملاقاتیں نہ کرواکے مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں، آپ عدالتی احکامات کی بار بار خلاف ورزی کررہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے، آپ ایک قیدی...

شہنشاہیت سے غربت تک کی دکھ بھری داستان، مغل خاندان کی آخری وارثہ 6 ہزار ماہانہ پینشن پر جینے پر مجبور
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کبھی تاج و تخت کے وارث، کبھی غلامی و زوال کے شکار، تاریخ کے صفحات ایسے بے شمار قصے سناتے ہیں، مگر کچھ کہانیاں دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں۔ یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی ہے، جو کبھی مغلیہ سلطنت کے شاندار ماضی سے جڑی تھی، مگر آج زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہی ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سُلطانہ بیگم کی، جو کبھی ایک شاہانہ زندگی کا خواب دیکھتی تھیں، مگر آج کولکتہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شاہی خون، مگر بے بسی کا مقدر سُلطانہ بیگم کا نام سن کر شاید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 05 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 90 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 43 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 08 پیسے اور قطری...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رئوف حسن و دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ جیل حکام اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔(جاری ہے) پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں رہنمائوں سے صرف ایک ملاقات کرائی گئی ہے، ہم وکلاء کے نام لیے جاتے ہیں کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا...
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی کیا صورتحال ہے ۔۔؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آ ئی ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ، تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلا ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی...
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ پوسٹس کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہوئے جہاں انہوں نے تحقیقاتی ٹیم پر ہی سوال اٹھا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی کے روبرو پیش، 11 مارچ کو دوبارہ طلب جے آئی ٹی آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس نے عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد کی جے آئی ٹی میں شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا تاکہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز عید کی تیاریوں میں سہولت محسوس کریں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین...
واشنگٹن(اںٹرنیشنلڈیسک)پاکستانی امریکی طالبہ عمارہ خان نے کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش احتجاجاً ٹھکرا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش ٹھکرانے والی عمارہ نے جوابی ای میل میں کہا آپ طلبہ کے آزادی اظہار کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، اقدار کو فروغ دینے کا دعوی منافقانہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارہ خان کی یونیورسٹی انتظامیہ کو جوابی ای میل میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کی روشنی میں کولمبیا یونیورسٹی کا اختلاف اور شمولیت کی اقدار کو فروغ دینے کا دعویٰ منافقانہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ برادری کی آوازوں کو تحفظ دینے میں ناکامی یونیورسٹی کے قول و فعل میں تضاد کی علامت ہے۔ طالبہ نے اپنی ای...

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ: کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ حکومتی رکن عظمیٰ کاردار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں جعفر ایکسپریس پر ہولناک حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب آپریشن پر بہادر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کا ایوان جان ہتھیلی پر رکھ کر 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش...
پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش رواں ہفتے مسقط میں وزیر تجارت جام کمال اور ان کے اومانی ہم منصب قیس الیوسف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کی گئی۔اسلام آباد میں وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا. ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔پاکستانی وفد نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو علاقائی...
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بارے میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پینشنرز کو مارچ کی پینشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔ وفاقی وزارت...

جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا
جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب...
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کریں گے کیوںکہ جن کے لیے وہ یہ سب کرتے تھے انہوں نے اب ان کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مجھے پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر عمران خان کی کال آئی تو ان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل چلے جائیں گے۔ https://Twitter.com/ARYSabirShakir/status/1900099023433850982 ’انہوں نے جو نکالا ہے، وہ خو ہی سوچیں، اب نکالا ہوا واپس...
کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے،طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306کل رات 8بجے کراچی سے لاہور وانہ ہوئی تھی،طیارے کے اگلے پہیوں میں دوٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا،امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب---فائل فوٹو سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی آسلام آباد نے کی، عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ میں نے ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے، آپ کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمر ایوب نے کہا کہ جو تحقیقات کا معاملہ ہے مجھے تحریری شکل میں دیا جائے، سوشل میڈیا سے ہی مواد اکٹھا کیا گیا ہے، ہمیں یہ...
—فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے آج رات اور کل سندھ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیرِ اثر آج رات اور کل سندھ میں چند مقامات پر بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، دادو اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔ قومی اسمبلی میں قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قراداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ ایوان میں پیش کردہ قراردار کے متن میں کہا گیا کہ قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان حادثے میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر شکریہ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی اس کے لیے وہ تمام ٹیموں، میزبان ممالک اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ On behalf of the @ICC, I'd like to thank the teams, tournament hosts, broadcast licensees, our sponsors, ICC staff, suppliers – and of course the incredible fans around the world – who together helped make this #ChampionsTrophy a huge success. pic.twitter.com/eOF04pPO0I — Jay Shah (@JayShah) March 12, 2025 آئی سی سی کے چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں...
کراچی (نیوزڈیسک)کے الیکٹرک (کے ای) نے جنوری 2025 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 4.84 روپے فی یونٹ کی عارضی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، جس سے صارفین کو 4.695 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ مزید برآں، کے الیکٹرک نے گزشتہ مہینوں کے واجبات میں سے 13.5 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 20 مارچ 2025 کو اس درخواست پر عوامی سماعت کرے گی تاکہ کے الیکٹرک کی ایڈجسٹمنٹ کی وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے۔ کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں وضاحت کی ہے کہ جون 2023 کے بعد اپنے پاور پلانٹس کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے بعد، کمپنی نے پارشل لوڈ، اوپن...
اسلام آباد: شہری علی محمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ محکمانہ کارروائی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔ پولیس حکام پر کرپشن کے الزام کے تحت معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاملات سے آگاہ کیا جس پر عدالت نے آئی جی کے بیان کے بعد کیس نمٹا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد علی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے...

پی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج نے انٹرویوں میں بتایا ہے کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا۔ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔ یہ قرآن کے بارے جاننے کی...

حماس کا امریکی صدر کی غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے منصوبے سے دستبرداری کا خیر مقدم
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے منصوبے سے دستبرداری کا خیر مقدم کیا ہے۔ ٹرمپ نے پہلے غزہ کی جنگ زدہ سرزمین سے فلسطینی آبادی کو نکالنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن بعد میں کہا کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے نہیں نکال رہا۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی مستقل نقل مکانی کے تجویز سے پسپائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کے عہدیدار کا بیان اس وقت آیا جب ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جنہم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آوردہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
قیصر کھوکھر:پاکستان پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سرکاری محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ زراعت میں سائنٹفک آفیسر کی 19 آسامیوں کے لیے 85 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ آفیسر کی آسامی کے لیے 9 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد شاہ زین وڑائچ، خواجہ خالد ولید، محمد شعیب ظفر سلطانی، سدرہ بشارت، رانا آشر سلیم، نشا طارق، ماہ نور وسیم بٹ، عکاشہ صادق، حسیب قیصر شامل ہیں۔محکمہ ٹورسٹ سروسزز میں انسپکٹر کی آسامی کے لیے امیدوار مصطفی فرید کامیاب ہوئے۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں کنسلٹنٹ یورولوجسٹ...
عابد چوہدری: ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی کامیاب کارروائی کے دوران ٹھوکر کے قریب مسافر کا قیمتی سامان چرانے والا 3 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے اپنا قیمتی گارمنٹس کا سامان رکشہ میں لوڈ کروایا تھا تاہم رکشہ ڈرائیور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سامان لےکر فرار ہوگیا۔ شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کی اور مدد کی درخواست کی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق پی آر یو کی ٹیم نے ملزمان کی تفصیلات اور ان کے حلیہ جات کی بنیاد پر ڈاکٹر ہسپتال کے قریب رکشہ سمیت انہیں راؤنڈ اپ کرلیا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی گرفتار ملزمان کے...
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی انداز میں سحری کے لئے اندرون لاہور لسی پینے پہنچ گئے۔ انہوں نے دکان پر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر لسی پی۔ لوگوں نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ دیہات کے رہنے والے ہیں لاہور شہر کے لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا آئندہ بھی مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت آتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، مسکین اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ دریں اثنا،...
2022کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ایک لاکھ 68 ہزار ہاری کارڈ تقسیم کیے گئے 196نئی سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی جن پر 54ارب روپے خرچ ہوئے، کارکردگی رپورٹ زیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں زراعت، صحت، انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن اور فلاحی منصوبوں سمیت بڑے ترقیاتی کام کیے ۔انھوں نے کہا دو لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم، 168,000 کسانوں میں ہاری کارڈز، 196نئی سڑکوں کی تعمیر اور 14لاکھ مریضوں کا این آئی سی وی ڈی میں علاج کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ایک سال مکمل ہونے پر تفصیلی میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ ہماری حکومت...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نکتہ اعتراض پرریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج کرنے پر، پریذائڈنگ آفیسر نے وقفہ سوالات شروع کرادیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور کے فیصلے کی قیمت آج ادا کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی...
سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے سے متعلق کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر یہ حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج متاثرہ خاندانوں اور بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں کی مکمل معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا، جو واقعے کے دوران حملہ آوروں سے براہ راست رابطے میں تھے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے منشیات پر پابندی عائد کرنے سے تقریباً دو سال بعد ملک میں افیون کی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ 2022 میں یہ پابندی نافذ ہونے سے پہلے افغانستان میں ایک کلوگرام افیون کی قیمت 75 ڈالر تھی جو گزشتہ سال 750 ڈالر تک پہنچ گئی۔ افیون کی پیداوار اور پوست کی کاشت میں بڑے پیمانے پر آنے والی کمی اس اضافے کا بنیادی سبب ہے۔ Tweet URL ادارے نے بتایا ہے کہ 2021 کے بعد ملک میں پکڑی جانے والی ہیروئن اور افیون کی...
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا، اس کے باوجود ہم نے صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ہم کے پی میں اقتدار میں آئے تو خزانے میں 15 دن کی تنخواہ پڑی تھی اور اب 150 ارب روپے سرپلس موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ...
امریکا، نیدرلینڈز اور یورپی یونین نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی جسے امریکا نے عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔سفارتخانے نے کہا کہ متاثرین، ان کے اہلخانہ اور واقعے سے متاثرہ تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ شہریوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنائی جاسکے۔ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب سفارتخانہ نیدرلینڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان...

جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
بھارتی وزارت داخلہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی، جس کی قیادت میرواعظ عمر فاروق کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین، جس کے سربراہ مسرور عباس انصاری ہے، پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور ایم ایل اے گوریز نظیر گوریزی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو دہلی بلاکر جے پی سی میں...
فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں زراعت، صحت، انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن اور فلاحی منصوبوں سمیت بڑے ترقیاتی کام کیے۔انھوں نے کہا دو لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم، 168,000 کسانوں میں ہاری کارڈز، 196 نئی سڑکوں کی تعمیر اور 14 لاکھ مریضوں کا این آئی سی وی ڈی میں علاج کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ایک سال مکمل ہونے پر تفصیلی میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ ہماری حکومت کی تمام کامیابیاں بھٹو خاندان کے وژن اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کا نتیجہ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے ایک لاکھ...
عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس...
آرمی چیف بتائیں 2صوبوں میں سیکیورٹی ناکامی کی وجہ کیا ہے، رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملوں کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی فیلئیر...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم ارباب اختیار کو ’ان کیمرا‘ اجلاس میں بتا چکے ہیں کہ عسکریت پسند مذاکرات چاہتے ہی نہیں ہیں لیکن ہم صوبے میں امن کا سورج طلوع کرکے رہیں گے اور اگر جرگے کے ذریعے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو وہ بھی کرلیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، تمام مسافر بازیاب، 33 دہشتگرد ہلاک بلوچستان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں اراکین کو یاد دلاتا ہوں کہ ہم کسی بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور وہ کون سا حق ہے جو آئین...
ایران نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کو تعاون کی پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، یرغمالیوں کی بڑی تعداد بازیاب، تمام دہشتگرد ہلاک ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہاکہ کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دہشتگرد حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایران پاکستان کی معاونت کرنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو...
کراچی: پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر برطانیہ سمیت یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی...
خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پیش نظر تنخواہیں اور پنشن 20 مارچ کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔کے پی حکومت نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں یکم اپریل کے بجائے 20 مارچ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کا کہا ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ ثناء جاوید، جو پہلے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں، اب اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں، رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ میں ان کی موجودگی نے قیاس آرائیوں کو ایک نیا رخ دے دیا ہے—کیا وہ امید سے ہیں؟ ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر لی، جس پر انٹرنیٹ صارفین کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اس شادی سے پہلے، شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کیں، اور دو الگ الگ خاندانوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد بننے والی اس نئی جوڑی کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ View this...
پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر پی پی اور ن لیگ کی مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تحفظات دور کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاس لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملوں کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2 صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی فیلئیر ہے، اس حادثے پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن بلانا چاہئیے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا...
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپےکم کر دی گئی ہے۔ کرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپےملےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کےمقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے ،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنےکی وجہ سےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
بیجنگ: چین میں”سی پی سی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی تقریر کے اقتباسات”کی اشاعت اور تقسیم حال ہی میں کی گئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں نیشنل کانگریس کے بعد سے پارٹی کے طرز عمل نے ایک نیا روپ اختیار کیا ہے جسے عوام کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ پارٹی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی اہم تقاریر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کا مضبوط قائدانہ مرکز رہے گی اور چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دے گی۔ یہ کتاب 130...

پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس‘پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاذپر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدررانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے منتخب ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری شکیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا اجلاس کے شرکا نے ایجنڈا کے نکات بارے اپنی آراءدیں اورمتفقہ طورپر درج ذیل فیصلے کیے گیے صدرانا محمد عظیم نے پیکا ایکٹ کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو بتایا کہ صحافیوں کے ایک گروہ نے حکومت سے ساز باز کر کے فنڈنگ لی ہے کہ وہ...
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر...
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے مذمت کی ہے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا بیان: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا۔ ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ آج وقفہ سوالات مؤخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ بلوچستان پر بات ہورہی ہے اور حکومتی اراکین گپ شپ کررہے ہیں۔ پچاس سو دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں؟ دہشتگردوں کو کس نے...
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین نے امریکی تجویز پر 30 دن کی جنگ بندی کو تسلیم کر لیا اور روس کے ساتھ فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے یوکرین کے مثبت ردعمل کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد کی بحالی کا اعلان کیا اور اس جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے.(جاری ہے) جدہ میں ہونے والی اہم مذاکرات میں اعلی امریکی اوریوکرینی نمائندوں نے شرکت کی وفود کی سطح پر ملاقاتوں کے علاوہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو‘یوکرینی صدرزلینسکی نے سعودی ولی عہدپرنس سلمان بن محمد سے بھی ملاقاتیں کیںامریکا کی جانب سے فضائی اور سمندری حملوں...
ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی ضلع چکوال میں راجیان آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بحال ہوگئی۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل کے کنویں کی بحالی ممکن ہوئی، را جیان 11 کنویں سے یومیہ 1000 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق راجیان آئل فیلڈ 100 فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو فعال بنانے کے لیے اہم پیش رفت، صدر مملکت نے تمام صوبوں اور وفاق سے ایک، ایک ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پیمرا میں پانچ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی، جس کے تحت صباحت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ، افتخار فردوس کو خیبرپختونخوا، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان اور ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو وفاقی دارالحکومت سے پیمرا کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے ممبران کی مدت چار سال ہوگی اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں اٹھائیس ارب...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار بولر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیے جائیں گے۔ بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟ رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ...
ویب ڈیسک: الیکشن میں کیس کی کیس کے دوران پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل پی پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے...
بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب،...
ویب ڈیسک: مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446 کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ اس طرح سال 2025 کے لیے عید الفطر کی تاریخ کے امکان کی وضاحت کی ہے، ادارے نے شوال کے چاند کے قیام کی مدت اور مصر اور 30 سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر شہروں میں چاند کے دکھائی دینے کے امکان پر بات کی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت چاند کی عمر:انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز 29...
رمضان المبارک میں افطار کے بعد کوئٹہ کے باسی تفریح کی غرض سے اپنے دوستوں کے ساتھ خوش گپیاں کرتے کرتے چائے کی چسکیاں لینے کے شوقین ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف ہوٹلوں پر ان دنوں عوام کا رش نظر اتا ہے۔ شہر میں ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جس نے شائقین کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 اقسام کی مختلف چائے متعارف کروا دی ہیں۔ اس ہوٹل کے مالک روز الدین خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افطار کے بعد لوگ بڑی تعداد میں ان کے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں جہاں چائے کے شوقین افراد انواع و اقسام کی چائے پینا پسند کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی چینکی...
شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو سنہ 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریباً 250 کلومیٹر کے علاقے میں ڈوڈو فاریسٹ میں اس کا اپنا پوسٹل کوڈ بھی ہے۔ جرمن پوسٹل سروس کے ڈاکیے ہر ماہ بڑی ایمانداری سے 50 سے 60 خطوط اس درخت کے حوالے کرتے ہیں۔ 500 سال سے زیادہ پرانے 25 میٹر (82 فٹ) لمبے اس درخت سے...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روز کیس کی اڈیالہ جیل سماعت نہ ہوسکی اور جوڈیشل کمپلیکس سے ہی مزید سماعت26 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے علیمہ خان سمیت ان کی بہنوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جب علیمہ خان اپنی بہنوں کے ہمراہ واپس جیل کے گیٹ سے باہر پہنچیں تو داخلہ دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے درمیان کسی معاملہ پر تلخ کلامی ہو گئی۔ علیمہ خان نے کہا کہ صرف وہی وکیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا جن کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو، بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا، کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف...
لاہور (خبر نگار) بانی تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے متفرق درخواست دائر کی جس میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان مقدمات میں سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔
اسلام آباد: منگل کو 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔ ایجنڈے میں 2 توجہ دلاؤ نوٹسز شامل تھے، اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون کاکہناہے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت اور صوبائی اسمبلی کا اسپیکرہے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا بجلی ایک یونٹ 7 روپے میں بنتاہے جوعوام کو47 روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا آج اس ایوان کا ایک پارلیمانی سال مکمل ہوا لیکن ابھی تک یہ ایوان مکمل نہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا اس...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے بورڈ سی ای اور اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ثمیر احمد سید کو دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نظر انداز کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ نے آئی سی سی سے احتجاج کرنے کی تیاری کر لی۔ دبئی میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی کی جگہ ثمیر پی سی بی کی نمائندگی کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ تاہم، آئی سی سی نے ثمیر احمد سید کو اختتامی تقریب میں نظر انداز کیا۔بی سی سی...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلے کے مطابق خالی اسامیوں پر مقررہ تعداد سے زیادہ پولیس افسران تعینات نہیں کیے جا سکتے، عدالت نے واضح کیا کہ پی ایس پی رولز کے تحت ایف آئی اے میں متعلقہ کیڈر میں صرف 25 اسامیوں پر پی ایس پی افسران تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں مقررہ تعداد سے زائد پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) افسران کی تعیناتی کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق خالی اسامیوں پر مقررہ تعداد سے زیادہ پولیس افسران تعینات نہیں کیے جا سکتے، عدالت نے واضح کیا کہ پی ایس پی رولز کے تحت ایف آئی اے میں...
لاہور: اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا یہ اعلانیہ نہیں غیراعلانیہ مارشل لاء ہیں جب تک بانی رہا نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران احتجاجی ریلی نکالی جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی تھا۔ اس دوران تمام اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سے پیدل چل کر ہائی کورٹ پہنچے اور نعرے بازی کی۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے وکلا کے ساتھ مل کر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا 30 لاکھ بندہ مزید غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ...
ویب ڈیسک :حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر کے نام بھی بتادیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ 13 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی؛سیاسی رہنما کو 40 سال قید کی سزا واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء) پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات و آلات کی قلت کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے 12 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے 12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے،...
آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھا۔ جس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا۔ جنھیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔ بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی۔ ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔ عدالت نے ٹھوس شواہد کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکالت نامے پر دستخط کروا کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ آپ وکالت نامے ان کو دیں یہ کل یہاں ہی واپس کریں گے، باقی ہم تفصیلی آرڈر کریں گے، جیل حکام رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج 2 کیسز کی سماعت کی، دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر افراد نامزد ہیں، مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے عدم پیشی پر علی نواز اعوان، راجا خرم نواز و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزمان کی بریت کی درخواست پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے، جج محمد عباس شاہ نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی میں بریت کی درخواستیں سنوں گا، جس پر وکیل درخواست...
ایک خصوصی انٹرویو میں این سی کے لیڈر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بلاور میں تین نوجوانوں کی جان چلی گئی، ہم ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن اسکی پوری ذمہ داری لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور حضرت بل اسمبلی حلقہ سے منتخب ایم ایل اے سلمان ساگر نے ضلع کٹھوعہ میں تین شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو عسکریت پسندی پر قابو پانے اور امن و قانون برقرار رکھنے میں ناکامی کا راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں سلمان ساگر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات...

ایزی پیسہ کا حکومت پاکستان کے ساتھ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم میں تعاون
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اپنی مشن کے تحت مالی خدمات کی رسائی کو بڑھانے اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر رمضان المبارک میں ضرورت مند افراد تک مالی امداد پہنچانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 4 ملین مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، جس کے تحت ہر خاندان کو 5,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 لاکھ سے زائد مستحقین تک یہ امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کے لیے اس کے...