چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اعظم اور شاہین کی پرانی پوزیشن برقرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا
چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ کی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح بھارتی ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی 3 درجے ترقی حاصل کی ہے اور وہ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ اسکالٹز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغان ٹیم کے ہی محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب کا ری ہیب جاری، فزیکل ٹریننگ شروع کردی
آل راؤنڈرز میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی بابر اعظم چیمپیئنز ٹرافی شاہین شاہ آفریدی شمبن گل نئی رینکنگ جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی شاہین شاہ آفریدی شمبن گل وی نیوز نمبر پر موجود ہیں چیمپیئنز ٹرافی ٹیم کے
پڑھیں:
آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انڈیا کے حصے میں آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والی 8 ٹیموں میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟
آئی سی سی کی جانب سے 12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کھیلنے والی دو ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا، جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے ویرات کوہلی، شر یاس آئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری آئی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ ٹیم کے 12ویں کھلاڑی بھارت کے اکشر پٹیل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا آئی سی سی افغانستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت پاکستان ٹیم آف دی ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی کتنے کھلاڑی نیوزی لینڈ وی نیوز