Daily Mumtaz:
2025-03-12@12:37:13 GMT

“کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے”

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

“کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے”

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا ہمارے اسٹارز کو پاکستانی ٹیم کیساتھ ہی کیوں کوچنگ یا عہدوں کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انڈر-13، انڈر-16 اور انڈر-19 کی سطح پر موجود ریجنز کے پریزیڈنٹ کھلاڑیوں سے پیسے لیکر اور سفارش پر انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں تو کہاں سے کرکٹ آگے جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ جب آپ بچے کو نیچے سے ہی انصاف فراہم نہیں کررہے تو کون سے رزلٹ کی توقع کررہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنےکا موقع آ چکا ہے ، چینی میڈیا

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنےکا موقع آ چکا ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

 بیجنگ :”چین کی جانب سے وسعت اور کھلے پن میں تسلسل اور استحکام ہے، جو غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے بہت اہم ہے، اور یہی  ہمارا  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنے کا اعتماد ہے۔

” ڈنمارک کی ایک معروف بائیو کمپنی نووونیسس  گروپ کے ایشیا پیسیفک ریجن کے نائب صدر وانگ چھونگ نے چین کے دو اجلاسوں  کی جانب سے جاری کردہ پالیسی پیغامات پر گہری توجہ دی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ چین میں وانگ  چھونگ جیسے غیر ملکی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے لئے چین کے دو اجلاسوں پر توجہ مرکوز کرنا ایک لازمی مشق ہے۔ 2024 کے اختتام تک ، چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے  اداروں کی تعداد 1.239 ملین سے زیادہ  رہی ، اور استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت  20.6 ٹریلین یوآن رہی ہے۔ 2024 میں ، چین میں نامزد سائز سے  بالا غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے صنعتی اداروں کا منافع   نامزد سائز سے بالا  چینی  صنعتی اداروں کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ  رہا ۔رواں سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ، “اعلیٰ سطحی کھلے پن کو بڑھانا اور غیر ملکی تجارت اور  سرمایہ کاری کو فعال طور پر مستحکم کرنا” 2025 میں چینی حکومت کے دس بڑے کاموں میں سے ایک ہوگا۔ ٹیلی کمیونیکیشن، طبی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں میں پائلٹ منصوبوں کو وسعت دینے سے لے کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں اضافے کی ترغیب دینے،

 مختلف  شعبوں میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ قومی سلوک کی مؤثر طور پر ضمانت دینے اور مارکیٹ اور قانون  پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے تک، رپورٹ میں تجویز کردہ پالیسی اقدامات حال ہی میں جاری کردہ “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” کے مطابق ہیں، اور اس سے واضح طور پر  بتایا گیا ہے کہ

 چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مزید مواقع سامنے آئیں گے۔یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار چین میں وسیع سرمایہ کاری کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔اس کے بنیادی عوامل میں ، ایک سپر بڑے پیمانے کی مارکیٹ، ایک مکمل اور موثر پیداوار اور سپلائی چین سسٹم، ایک مسلسل بہتر جدت طرازی کا ماحول، اعلیٰ معیار کے ٹیلنٹ کی مناسب فراہمی، اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب، وغیرہ شامل ہیں ۔چین میں گہری دلچسپی دونوں فریقو ں کے لیے فائدہ مند ہے اور اب  صحیح وقت  آ چکا ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
  • پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو “درزی” کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا
  • کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے
  • نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرادیا
  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنےکا موقع آ چکا ہے ، چینی میڈیا
  • محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہےکہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے: شاہد آفریدی
  • شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟
  • چیئرمین پی سی بی کو 3 عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی