سندھ میں آج اور کل ہلکی بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات نے آج رات اور کل سندھ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیرِ اثر آج رات اور کل سندھ میں چند مقامات پر بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، دادو اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سال کا پہلا مکمل چاند گرہن رواں ہفتے ہوگا
کراچی:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجائے اور چاند گرہن ہوتا ہے ، 14مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔
مزید بتایا گیا کہ مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 58 منٹ پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔