اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 05 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 90 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 43 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 08 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 83 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مارکیٹ میں امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی کی قدر

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،100 انڈیکس میں 439 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 13 ہزار 916 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے کا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بدمعاشی کے مقابلے میں ایران کی اکیلی آواز
  • ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے
  • سیاحت کے شعبے میں 2029 تک 5.53 ارب ڈالر کی مارکیٹ متوقع
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ 
  • امریکی ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے
  • ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے نیچے آگئے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،100 انڈیکس میں 439 پوائنٹس کی کمی
  • پائی نیٹ ورک کوائن کی قدر میں ایک دن میں ہی بڑی کمی، ماہرین کی بڑی پیشگوئی