آرمی چیف بتائیں 2 صوبوں میں سیکیورٹی ناکامی کی وجہ کیا ہے، رہنما پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملوں کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2 صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی فیلئیر ہے، اس حادثے پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن بلانا چاہئیے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ دو صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی بتائیں کہ جو دہشتگردی ہو رہی ہے اسے کیسے کنٹرول کیا اور کیا حکمت عملی بنا رہے ہیں؟
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اس وقت ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے: ملک احمد خان بھچر
رہنما پی ٹی آئی ملک احمد خان بھچر---فائل فوٹواپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ملک احمد خان بھچر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں ذاتی اختلافات کو بالائےطاق رکھ کر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، اس پر پوری قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے۔
انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں جو دو مریض غلط ٹیکے لگنے سے وفات پا گئے ان کا الزام نرسوں پر ڈال دیا گیا ہے۔