گورنر پنجاب سحری میں لسی پینے اندرون لاہور پہنچ گئے، لوگوں کی سیلفیاں
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی انداز میں سحری کے لئے اندرون لاہور لسی پینے پہنچ گئے۔ انہوں نے دکان پر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر لسی پی۔ لوگوں نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ دیہات کے رہنے والے ہیں لاہور شہر کے لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا آئندہ بھی مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت آتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، مسکین اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ دریں اثنا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن کرنے اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
فروغ معیشت کی مبضوط بیناد رکھ دی ‘ وزیرخزانہ ،ملکی کیلئے ایک پیج پر ہیں : گورنر پنجاب
لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی‘ ملاقات میں اقتصادی ترقی‘ چیلنجز ‘ زراعت کے شعبے کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا فروغ معیشت کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔ پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، معیشت کی بحالی میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ گزشتہ سال پیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کے فروغ میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔