گورنر پنجاب سحری میں لسی پینے اندرون لاہور پہنچ گئے، لوگوں کی سیلفیاں

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی انداز میں سحری کے لئے اندرون لاہور لسی پینے پہنچ گئے۔ انہوں نے دکان پر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر لسی پی۔ لوگوں نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ دیہات کے رہنے والے ہیں لاہور شہر کے لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا آئندہ بھی مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت آتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، مسکین اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ دریں اثنا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن کرنے اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

رنگوں کی زبان

تریاق۔۔سفینہ سلیم رنگوں کی زبانرنگوں کی زبان ہمارے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔رنگ قدرت کا ایک حسین اور منفرد تحفہ ہیں جو نہ صرف ...

History

Close |

Clear History