افغانستان: افیون کی بڑھتی قیمتوں سے جرائم پیشہ گروہوں کی چاندی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے منشیات پر پابندی عائد کرنے سے تقریباً دو سال بعد ملک میں افیون کی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ 2022 میں یہ پابندی نافذ ہونے سے پہلے افغانستان میں ایک کلوگرام افیون کی قیمت 75 ڈالر تھی جو گزشتہ سال 750 ڈالر تک پہنچ گئی۔
افیون کی پیداوار اور پوست کی کاشت میں بڑے پیمانے پر آنے والی کمی اس اضافے کا بنیادی سبب ہے۔ Tweet URLادارے نے بتایا ہے کہ 2021 کے بعد ملک میں پکڑی جانے والی ہیروئن اور افیون کی مقدار میں تقریباً نصف کمی آئی ہے۔
(جاری ہے)
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پابندی کے بعد ملک میں افیون کی پیداوار میں آنے والی کمی کے نتیجے میں اس سے تیار ہونے والی منشیات کی تجارت کے حجم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔افیون ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والا بنیادی قدرتی جزو ہے۔ اس وقت دنیا میں افغانستان، کولمبیا اور میانمار غیرقانونی طور پر افیون پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں۔
اربوں ڈالر کی منشیاتادارے کا کہنا ہے کہ بلند قیمتوں کی وجہ سے اب بھی افیون کی پیداوار سے بھاری منافع کمایا جا رہا ہے جس سے منشیات کے بڑے تاجر اور برآمد کنندگان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
'یو این او ڈی سی' کا اندازہ ہے کہ 2022 میں افیون سے 13,200 ٹن منشیات تیار کی گئی تھی جو 2027 تک افغان منشیات کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر غادہ ولی نے کہا ہے کہ افیون کی قیمتوں میں اضافے اور اس کی اب تک پیداوار سے بڑی مقدار میں بنائی جانے والی منشیات کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ منشیات کی خریدوفروخت اب بھی افغانستان میں بھاری منافع دینے والی غیرقانونی تجارت ہے۔ یہ منافع بین الاقوامی منظم جرائم پیشہ گروہوں کو جاتا ہے جو افغانستان، اس خطے اور دیگر ممالک میں عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔
موجودہ حالات میں انسداد منشیات کی ایسی مربوط حکمت عملی درکار ہے جو منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو ہدف بنانے میں مدد دے۔ اس کے ساتھ، افغانستان میں کسانوں کو متبادل معاشی مواقع مہیا کرنا بھی ضروری ہیں تاکہ ملک اور اس کے لوگوں کو طویل مدتی استحکام میسر آئے۔
'یو این او ڈی سی' کا کہنا ہے کہ افیون کی کاشت میں کمی آنے سے قبل افغانستان میں موجود اس کے ذخائر کی قیمت 4.
ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں افیون کے 60 فیصد ذخائر بڑے تاجروں اور برآمد کنندگان کے ہاتھ میں ہیں جبکہ 30 فیصد کی ملکیت کسانوں کے پاس ہے۔ جو کسان قبل ازیں افیون کاشت کرتے تھے انہیں اب شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
ایسے کسانوں کو دوبارہ افیون کی کاشت کی جانب راغب ہونے سے روکنے کے لیے مستحکم معاشی متبادل مہیا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افیون کی قلت کے باعث فینٹانائل جیسی سنتھیٹک منشیات کی تجارت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو ہیروئن سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افغانستان میں منشیات کی میں افیون افیون کی ملک میں
پڑھیں:
آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم سویلینز کرینگے تو کیا ہوگا؟ جسٹس جمال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس جمال نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ وکیل حامد خان نے کہا کہ فوجی عدالتیں صرف فوج کے ممبران کے لیے قائم رہ سکتی ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر تسلیم کرنا پڑے گا کہ فوجی عدالتیں متوازی عدالتی نظام ہیں۔ حامد خان نے پاکستان میں مارشل لا اور ملٹری کورٹس کی تاریخ کا بتایا۔ پاکستان کے تاریخی تناظر میں مارشل لا اور فوجی عدالتوں کے حوالے سے دلائل دیے تھے۔ سپریم کورٹ کا راولپنڈی بار کیس کا فیصلہ عدالت کے سامنے رکھا۔ کسی بھی حالات میں سویلینز کو اتنے بڑے پیمانے پر فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جاسکتا۔ فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے بغیر قائم نہیں ہوسکتیں۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر بھی اصول طے شدہ ہیں۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے آئینی ترمیم مخصوص مدت کے لیے ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق بھی دیا جانا ضروری ہے۔ موجودہ حالات میں ایسی کوئی صورتحال نہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ 26ویں ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کہاں ہوسکتی ہے؟ جس پر حامد خان نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جاسکتی ہے، مگر اسکا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے۔ فوج ایگزیکٹو کا حصہ ہے جو عدالتی اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔ آرمی ایکٹ کو ایک طرف رکھیں تو آئین میں فوجی عدالتوں کی گنجائش نہیں۔ جسٹس جمال نے ریمارکس دیے کہ ایف بی علی کیس میں طے ہوا کہ آرمی ایکٹ فوج کے ممبران کے لیے بنا۔ مگر ایف بی علی میں یہ بھی کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کا سیکشن ڈی اس مقصد کے لیے نہیں بنا۔ اب تنازعہ یہ ہے کہ وہ کہہ رہے ایف بی علی کیس میں سویلینز کے ٹرائل کی بھی اجازت تھی۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ اجازت نہیں۔حامد خان نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں دلائل دینے والوں کا انحصار آئین کے آرٹیکل 8(3) پر ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایف بی علی میں کہا گیا کہ پارلیمان اس معاملے پر 2 سال میں ریوو کر سکتی ہے۔ مگر آج تک پارلیمان نے اس معاملے پر کچھ نہیں کیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تنازعہ یہ نہیں کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیا جائے یا نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ آرمی ایکٹ میں درج جرائم کرنے پر اس کا دائرہ اختیار سویلینز تک بڑھایا جاسکتا ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال نے پوچھا کہ آپ یہ بتائیں کہ عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ کس نے کرنا تھا؟ آرٹیکل 175(3) کے تحت عدلیہ ایگزیکٹو سے خود بخود الگ تصور ہوگی؟ یا عدلیہ کے ایگزیکٹو سے الگ ہونے کی ڈیکلریشن عدلیہ دے گی یا پارلیمان؟حامد خان نے بتایا کہ آئین کے الفاظ واضح ہیں، پارلیمان کے ڈیکلریشن کی ضرورت نہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ فوجی عدالتیں آئین کے آرٹیکل 175(3) کے زمرے میں نہیں آتیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں فوجی عدالتوں کو تاریخی تناظر میں دیکھا گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کے مطابق آرٹیکل 175(3) کے تحت عدلیہ خود بخود ایگزیکٹو سے الگ تصور ہوگی۔ تو اس کا مطلب ہے کہ اس آرٹیکل کے 14 سال بعد فوجی عدالتیں فوج کے ممبران کے لیے بھی قائم نہیں رہ سکتیں۔حامد خان نے کہا کہ فوجی عدالتیں صرف فوج کے ممبران کے لیے قائم رہ سکتی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسا ہے تو پھر آپ کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ فوجی عدالتیں متوازی عدالتی نظام ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ اس معاملے میں آرٹیکل 175(3) کو واضح ہونا ہوگا۔وکیل حامد خان کے دلائل مکمل ہونے پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آئے اور انہوں نے جواب الجواب کا آغاز کیا۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ جواب الجواب کے لیے کتنا وقت لیں گے، جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ بہت سے اہم نکات سامنے آئے ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے آپ کو جواب الجواب دلائل میں پورا ہفتہ لگ جائے گا، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہو سکتا ہے ایک ہفتہ لگ جائے۔