Nawaiwaqt:
2025-03-12@09:15:11 GMT
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روز کیس کی اڈیالہ جیل سماعت نہ ہوسکی اور جوڈیشل کمپلیکس سے ہی مزید سماعت26 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کیلئے جلد سماعت کی ہائیکورٹ میں متفرق درخواست
لاہور (خبر نگار) بانی تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے متفرق درخواست دائر کی جس میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان مقدمات میں سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔