بھارت: تیسرے بچے کی پیدائش پر 50 ہزار روپے، لڑکا پیدا ہونے پر گائے کا انعام
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔
اس سے قبل آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نے جنوبی بھارت میں گرتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عوام کیلئےپریشان کن خبر ، ہسپتالوں میں ادویات و آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا
پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے 12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے، اجلاس میں الزام عائد کیا گیا کہ نگراں دور میں ادویات وغیرہ کی خریداری کی مد میں گڑ بڑ کی گئی۔
صوبائی وزیر صحت برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ادائیگی روکنے کی تصدیق کردی۔ انھوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں معاملہ زیر غور آیا تھا۔ خواجہ عمران نذیر کے مطابق جو پیسے رُکے ہوئے ہیں، ان کی ادائیگی پر غور کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نگراں دور میں اگر گڑ بڑ ہوئی تو مقدمہ درج کرایا جائے اور ذمے داروں کو پکڑا جائے۔
چیئرمین الیکٹرو میڈیکل ایسوسی ایشن بابر کیانی کے مطابق حکومت کو ہمارے ساڑھے 6 ارب روپے ادا کرنا ہیں، محکمہ خزانہ کو بتا چکے ہیں کہ پیسے ادا نہ کیے تو سپلائی روکنے پر مجبور ہوں گے۔ فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے رہنما سعد جاوید نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کے 6 ارب روپے سے زیادہ کی رقم رُکی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، فوری پیسے جاری نہ ہوئے تو معاملہ چلنا مشکل ہوسکتا ہے۔