کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی چیز کے ٹکرانے سے واقعہ پیش آیا۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 پر لاہور لینڈنگ کے بعد ایک پہیہ کم ملا تھا،  فضائی ضوابط کے مطابق پی ائی اے فلائیٹ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ اور سول ایوایشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا، جہاز نے لاہور بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کیلئے گنجائش رکھی جاتی ہے جس سے فضائی حفاظت کو خطرہ لاحق نا ہو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی سے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن پر ٹریک سے اتر گئی، حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کے باعث ٹرینیوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


متعلقہ مضامین

  • قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ
  • قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت پہیہ غائب، طیارے کی ایک پہیے پر لینڈنگ
  • پی آئی اے پرواز کا پہیہ غائب‘ طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرنا پڑی
  • قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف
  • وزیراعلی پنجاب کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف 
  • لاہور: بغیر لائسنس شیر رکھنے اور سیلفی بنانے پر شہری گرفتار
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار