تربیلاڈیم میں پانی کے ذخیرے کی صورتحال کیا ؟ تشویشناک رپورٹ آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی کیا صورتحال ہے ۔۔؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آ ئی ہے ۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ، تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلا ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1404 فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 2فٹ باقی ہے۔
ڈیم ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم میں پانی ڈیم میں پانی کا پانی کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاحکومتی پلان مسترد کر دیا
(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کاحکومتی پلان مسترد کر دیا ۔
ایک نجی چینل کا ذرائع کے حوالے سےکہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی خواہاں ہے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پالیسی لیول کے مذاکرات کے دوران ہی کیپٹو پاور پلانٹ کے گیس کے نوٹیفکیشن جاری کروائے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس کی قیمت 4ہزار 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر پر نئی شرط بھی سامنے آگئی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے قرض کے لیے حکومت کو کاربن لیوی عائد کرنا پڑے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی