پیمرا فعال ہوگیا، تمام صوبوں اور وفاق سے ممبران کی تعیناتی مکمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو فعال بنانے کے لیے اہم پیش رفت، صدر مملکت نے تمام صوبوں اور وفاق سے ایک، ایک ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پیمرا میں پانچ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی، جس کے تحت صباحت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ، افتخار فردوس کو خیبرپختونخوا، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان اور ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو وفاقی دارالحکومت سے پیمرا کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے ممبران کی مدت چار سال ہوگی اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیمرا میں تمام صوبوں اور وفاق سے ممبران کی آسامیاں خالی تھیں، جس کی وجہ سے اتھارٹی کو مختلف امور میں مشکلات کا سامنا تھا۔ نئے ممبران کی تعیناتی کے بعد پیمرا مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے اور اس کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے
خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی فائرنگ سے قتل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تعیناتی ممبران کی
پڑھیں:
بلوچستان میں بڑھتی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے، ممبران جی بی کونسل
ایک بیان میں ممبران جی بی کونسل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ارکان چیئرمین قائمہ کمیٹی جی بی کونسل ایوب شاہ، ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری، چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جی بی کونسل اقبال نصیر، ممبر کونسل سید شبیہ الحسنین، ممبر کونسل عبد الرحمن اور ممبر کونسل حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ریاست مخالف عناصر پاکستان کے استحکام اور امن کو تباہ کرنے اور ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں اور صوبائی و وفاقی حکومت سمیت سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال سے دعا ہے کہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔