نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،کرکٹرزکی فیس میں بڑی کمی، اب کتنے پیسے دئیے جائیں گے؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپےکم کر دی گئی ہے۔
کرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپےملےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کےمقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے ،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنےکی وجہ سےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی کپ
پڑھیں:
پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پانچ میچز کی سیریز میں مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس ماہ ہونیوالی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپینز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔
لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
کیوی اسکواڈ میں اش سوڈھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ
کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے،
میٹ ہینری کو آخری دو میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
فن ایلن، جمی نیشم اور ٹم سائفرٹ کے علاوہ مچ ہے، زیک فوکس، ٹم رابن سن، ڈیرل مچل اور مارک چیپمین بھی کیوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 16 سے 25 مارچ تک ہوں گے۔
Post Views: 1