پاکستان سمیت 30 سے زیادہ ملکوں میں عید الفطر کے تاریخ کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446 کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کی پیشین گوئی کی ہے۔
اس طرح سال 2025 کے لیے عید الفطر کی تاریخ کے امکان کی وضاحت کی ہے، ادارے نے شوال کے چاند کے قیام کی مدت اور مصر اور 30 سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر شہروں میں چاند کے دکھائی دینے کے امکان پر بات کی ہے۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
چاند کی عمر:
انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز 29 رمضان 1446 ہجری اور 29 مارچ 2025 کی مناسبت سے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے فوری بعد پیدا ہوجائے گا۔ اس دن قاھرہ میں یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک رہے گا۔ مصر کی باقی گورنریٹس میں نیا چاند 9 سے 12 منٹ تک آسمان پر رہے گا،انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کے لیے اس دن غروب آفتاب کے بعد نیا چاند 3 سے 19 منٹ کے درمیان موجود رہے گا۔ واضح رہے کہ کوالالمپور ملائیشیا میں اس دن چاند غروب آفتاب سے 5 منٹ پہلے اور جکارتہ انڈونیشیا میں غروب آفتاب سے 7 منٹ پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔
جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف
شہروں اور دارالحکومتوں کے نام:
انسٹی ٹیوٹ نے مصری شہروں کے نام شائع کیے جن میں تلاش کے دن چاند کے مراحل دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان میں قاہرہ، حلایب،سکندریہ،سوھاج اور مصر کے باقی گورنریٹس شامل ہیں۔
ادارے نے ان عرب اور غیر عرب دارالحکومتوں کے نام بھی بتائے جن میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان شہروں میں نواكشوط، مراكش، فاس، لاغوس، الجزائر، تونس، طرابلس، ليبيا، خرطوم، مقدشيو، أنقرة، عمان، دمشق، جيزان، مدينة منورة، مكة مكرمة، قدس شريف، بغداد، عدن، رياض، كويت سٹی، كيپ ٹاون، منامة، تہران، دوحة، أبوظبي، دبئی، مسقط، کراچی، کوالا لمپور، جکارتا، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن اور ماسکو شامل ہیں۔ اس طرح ادارے نے وضاحت کی کہ 30 مارچ 2025 کو اوپر مذکور علاقوں میں عید الفطر ہوسکتی ہے۔
ونی، خودکشی کیس؛ دو ملزموں کا ریمانڈ، چار ملزم محفوظ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انسٹی ٹیوٹ غروب آفتاب
پڑھیں:
عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا حکمنامہ آ گیا
سٹی42: سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے پہلے ملیں گی۔ اس ضمن میں پہلا حکم نامہ آج جاری ہو گیا ہے۔
سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز کی پیشگی ادائیگی کا اعلان کیا ہے، جس سے ملازمین کو تہوار سے قبل مالی ریلیف ملے گا۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کی معمول کی تاریخ کے بجائے 21 مارچ کو ادا کی جائیں گی، اسی طرح پنشن اور الاؤنسز بھی 21 مارچ کو ادا کیے جائیں گے۔
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
سندھ کے سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے وہ مالی رکاوٹوں کے بغیر عید الفطر کے لیے ضروری تیاری کر سکیں۔