ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی میں قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قراداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

ایوان میں پیش کردہ قراردار کے متن میں کہا گیا کہ قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، ایوان بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتا ہے اور بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشتگردی کے خلاف منظم ہونے کا اعادہ کرتا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

فاروق ستار نے کون سا ’شعر‘ سنایا جو قومی اسمبلی میں قہقہے لگ گئے؟

فاروق ستار— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے ایوان میں شعر سنایا جس سے ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

فاروق ستار نے شعر سنایا کہ ’ فلک پر کوئی سازش رہی ہے کہ سمندر پر ہی بارش ہو رہی ہے، ہٹائے جارہے ہیں کام کے لوگ، نکموں پر ہی نوازش ہو رہی ہے۔

فاروق ستار کے اس شعر پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پورا صوبہ سندھ ایڈہاک پر چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے عبدالقادر پٹیل سے کہا کہ آپ کراچی سے ہیں آپ میری بات سمجھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی: جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
  • فاروق ستار نے کون سا ’شعر‘ سنایا جو قومی اسمبلی میں قہقہے لگ گئے؟
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: قومی اسمبلی میں قراردادِ مذمت منظور
  • قومی اسمبلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی، معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور
  • قومی اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
  • قومی اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
  • پنجاب اسمبلی: وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام، ایوان بالا متعارف کرانے کی قرارداد منظور