علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا، اس کے باوجود ہم نے صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ہم کے پی میں اقتدار میں آئے تو خزانے میں 15 دن کی تنخواہ پڑی تھی اور اب 150 ارب روپے سرپلس موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت خزانے میں صرف 15 دن کی تنخواہ کے پیسے باقی تھے،اب خزانے میں 150 ارب روپے سے زائد کا سرپلس پڑا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا، اس کے باوجود ہم نے صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، ہم اقتدار میں آئے تو صحت کارڈ بند ہوچکا تھا، ہم نے نہ صرف اس اسکیم کو بحال کیا بلکہ ریٹس میں 30 فیصد کا اضافہ بھی کیا، صحت کارڈ میں اصلاحات اور شفافیت کے ذریعے ہم ماہانہ 90 کروڑ سے ایک ارب کی بچت کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم جب حکومت میں آئے تو 87 ارب روپے کے بقایاجات تھے جو ہم نے ختم کردیئے،  ہم نے قرض اتارنے کے لئے 30 ارب روپے کی لاگت سے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کردیا،ہم نے احساس پروگرام کے تحت عوامی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں، صوبے میں صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے 18 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سولرائزیشن کا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت گھروں، سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، ٹیوب ویلز وغیرہ کو سولر سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب سے ہم اقتدار میں آئے ہیں، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی، پچھلے ایک سال کے دوراں ہم نے کوئی قرضہ نہیں لیا اور نہ ہم پر کوئی بقایاجات بنے، ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز جاری کرنے کے علاوہ ہم اب 30 ارب روپے کے مزید فنڈز جاری کر رہے ہیں، یہ سب ہم نے دستیاب وسائل کے بہتر استعمال اور شفافیت کے ذریعے ممکن بنایا، صوبے میں پوسٹنگ ٹرانسفرز پالیسی کے تحت میرٹ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں، اس میں کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اضافہ کیا نے کہا کہ ارب روپے علی امین صوبے کی

پڑھیں:

شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس؛ آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد:

پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ جی بتائیں پولیس آفیسرز گرفتار ہو چکے ہیں؟

ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ پولیس آفیشلز کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی ہے، پولیس افسران کی شناخت کے لیے درخواست گزار کو بلایا تھا وہ نہیں آئے، ہم نے کال اَپ نوٹس بھیجا اس کا بھی جواب نہیں آیا۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پولیس افسران نے بندہ اٹھایا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، شناخت پریڈ کی ضرورت ہی نہیں ہے، اغواہ برائے تاوان ایک سنگین مسئلہ ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ایس ایس پی سمیت دیگر افسران اپنے عہدوں پر براجمان ہیں، یہ صرف کاغذی کارروائی ہو رہی ہے، اگر حقیقت ہوتی تو یہ افسران عہدوں پر نہ بیٹھے ہوتے، میرے پاس ایس ایس پی کی کال ریکارڈنگ موجود ہے جس میں آفر کی گئی ہے 5 لاکھ لے لیں اور کیس واپس لے لیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • 60ہزارسےکم تنخواہ والے ملازمین کیلئےاچھی خبر
  • بطور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مستقبل کیا؟ بانی پی ٹی آئی نے واضح اعلان کردیا
  • شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس؛ آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
  • سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
  • سیاستدانوں کی باہمی لڑائیاں کب تک؟
  • پنجاب میں سپرسیڈر سے گندم کی فصل کیلئے کھاد اور بیج کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگئی
  • تائیوان چین کے ایک صوبے کے طور پر، آزاد حیثیت نہیں رکھتا، چینی وزارت خارجہ
  • صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کم از کم 220 روپے ہے، راغب نعیمی