بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار بولر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیے جائیں گے۔

بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟

رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ معاوضہ 10 لاکھ ٹکا ماہانہ مل پائے گا۔
دوسری جانب نوسم احمد اور خالد احمد سب سے کمتر 2 لاکھ ٹکا ماہانہ اپنے کھاتے میں جمع کرپائیں گے۔

اے کیٹیگری میں نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز اور لٹن داس کو ماہانہ 8 لاکھ ٹکا ملیں گے، بی کیٹیگری میں شامل مومن الاسلام، تیج الاسلام، مستفیض الرحمان، توحیدہریدوئے، حسن محمود اور ناہید رانا کو 6، 6 لاکھ ٹکا ملیں گے۔

مزید پڑھیں: "کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے"

کیٹیگری سی میں شامل شادمان اسلام، سومیہ سرکار، جاکرعلی، تنزید تمیم، شریف الاسلام، راشد حسین، تنظیم ثاقب، شیخ مہدی کو 4،4 لاکھ ٹکا ملیں گے۔

مشفیق الرحیم نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لی، وہ گزشتہ معاہدے کی بی کیٹیگری میں تھے جبکہ محمود اللہ ریاض کو ان کی اپنی درخواست پر نئے معاہدے کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب، وہاب جیسے بزرگ جلوہ افروز ہوں گے؟

بی سی بی ذرائع کے مطابق 39 سالہ بیٹر نے بورڈ سے خود کہا تھا کہ وہ انھیں نئے معاہدوں کی فہرست میں شامل نہ کرے، وہ اس سے قبل بی کیٹیگری میں تھے، سینٹرل کنٹریکٹ جنوری سے سے دسمبر تک قابل عمل ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیٹیگری میں

پڑھیں:

بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد وننگ پریڈ کا اہتمام کیوں نہیں کیا؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو داد دی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو "درزی" کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا

تاہم چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل کی جیت بعد ایسا نہیں ہوا، جس کی وجہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا 22 مارچ سے آغاز اور کھلاڑیوں کی تھکن ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کےالیکٹرک کی جنوری 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست
  • بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد وننگ پریڈ کا اہتمام کیوں نہیں کیا؟
  • “کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے”
  • کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،100 انڈیکس میں 439 پوائنٹس کی کمی
  • انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا
  • کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد عزم وہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈاکٹر مشتاق
  • چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کا دفاع