آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھا۔

جس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا۔ جنھیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔

بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی۔ ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔

عدالت نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ کو 40 سال قید کی سزا سنائی جن میں سے 30 سال تک وہ پیرول پر بھی رہا نہیں ہوسکتا۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف نائن پارک میں خواتین کے ساتھ مبینہ ڈکیتی اور ہاتھا پائی کے دوران 10 تولہ زیوارت اور 20 لاکھ روپے نقدی چھین لی گئی۔ایف نائن پارک میں ایک معروف فوڈ چین کے سامنے سڑک پر خواتین کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو زدوکوب کیا اور خواتین سے 10 تولہ زیوارت، 20 لاکھ نقدی چھینی لی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ 23 فروری کا ہے جس پر مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے برآمدگی کی اور چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔

کالر نے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا،مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑدیئے

متعلقہ مضامین

  • معذور خواتین اور لڑکیاں آن لائن ہراسانی کا زیادہ نشانہ
  • اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار 
  • خواتین کے عالمی دن پر بھارت میں درندگی، غیر ملکی سیاح زیادتی کا نشانہ بن گئی
  • غیر ملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ: بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک بن گیا
  • خواتین سٹوریز فروری 2025
  • اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی
  • 5 خواتین سے زیادتی: آسٹریلیا میں انڈین نژاد کمیونٹی لیڈر بالیش دھنکھڑ کو 40 سال قید کی سزا
  • بی جے پی کے حمایتی کی شرمناک حرکتیں، عالمی سطح پر بھارت کے ریپ کلچر کا انکشاف
  • 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں احتجاج کا آغاز